01:28 pm
چڑہوئی و گردونواح میں پھیری والوں کا راج ،عوام غیر محفوظ

چڑہوئی و گردونواح میں پھیری والوں کا راج ،عوام غیر محفوظ

01:28 pm

چڑہوئی و گردونواح میں پھیری والوں کا راج ،عوام غیر محفوظ پولیس نے اپنے کارڈز دیکر پھیری والوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے،عوامی حلقے چڑہوئی (تحصیل رپورٹر)چڑہوئی و گردونواح میں پھیری والوں کا راج ، امن وامان کو شدید خطرہ لاحق ، تھانہ پولیس چڑہوئی نے اپنے کارڈز دیکر پھیری والوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے جبکہ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے تھانہ چڑہوئی منتھلی بنیادوں پر پھیری والوں سے اپنا حصہ لیتے ہیں پھیری والوں پر ڈی سی کوٹلی کی طرف سے دفعہ 144کا نفاذ ہے مگر چڑہوئی میںپھیری والوں کو کھلی چھٹی ہے ان دنوںچڑہوئی میں چوری کی وارداتیں عروج پر ہیں کئی جگہوں سے پانی کی موٹریں اور بکریاں چوری کی وارداتیں ہوئی ہیں جب پر ابھی تک کوئی کاروائی دیکھنے کو نہیں ملی عوام علاقہ کا یہی کہنا ہے کہ یہ چوری کی وارداتیں یہی غیر ریاستی افراد جو پھیری لگاتے ہیں کرتے ہیں۔جن کی آئے روز شکایات ملتی رہتی ہیں۔عوام علاقہ اور تاجر برادری ڈی سی ضلع کوٹلی اور ایس ایس پی کوٹلی سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پولیس تھانہ اور انتظامیہ چڑہوئی کو پابند کریں دفاع 144پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔ پھیری

تازہ ترین خبریں