01:29 pm
عباس پور،تاجر دکانوں میں چوری پر پولیس کے خلاف سراپا احتجاج

عباس پور،تاجر دکانوں میں چوری پر پولیس کے خلاف سراپا احتجاج

01:29 pm

عباس پور،تاجر دکانوں میں چوری پر پولیس کے خلاف سراپا احتجاج پولیس چوروں کو گرفتار کر کے تاجروں کو تحفظ فراہم کرے،مقررین کا خطاب عباس پور ( نمائندہ خصوصی)گزشتہ رات شہری عباس پور کے تاجر اپنی دکانیں بند کر کے گھر چلے گئے۔ اور آج صبح دکاندار حضرات جب اپنی دکانوں پر آئے تو اُن کی دکانوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے ۔ جن دکانوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اُن کے نام ڈیسنٹ شور مالک محمد الطاف ولد محمد امین قوم گوجر ساکن کلراں عباس پور ، حسن منیاری سٹور ہوزری اینڈ گفٹ سنٹر کا مالک سردار کامران ولد نور احمد قوم ملدیال ساکن نکر بٹنگی عباس پور ،ذوہیب شاپنگ سنٹر ، احتسام انجیل ولد محمد انجیل قوم کروال ساکن چھاترہ ، بنارس موبائل سنٹر مالک اسرار ولد محمد لطیف، قوم اعوان ساکن ہرکڑیاں، یاسر موبائل سنٹر مالک راشد سلیم ولد محمد سلیم قوم ملدیال ساکن کوٹ شامل ہیں۔ دکاندران نے اِس واقع کی اطلاع انجمن تاجران عباس پور کے صدر سردار فیاض خان ، سابق صدر انجمن تاجران عبا س پورشیخ نذیر محمد، سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عباس پور سردار عبدالحفیظ خان، چوہدری جاوید سحرؔ، انجمن تاجران عباس پور کو دی۔ اِس پر انجمن تاجران عباس پور نے چوری کی تالے توڑنے کے واقع کے خلاف سردارفیاض خان صدر انجمن تاجران عباس پور ، شیخ نذیر محمد سابق صدر انجن تاجران عباس پور ، سردار حفیظ خان چغتائی سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عباس پوراور جاوید سحرؔ جنرل سیکرٹری عباس پور کی قیادت میں ایک احتجاجی جلوس نکالا۔ شرکاء جلوس ، دوران احتجاجی جلوس کے دوران عباس پور شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہو گیا۔ شرکاء جلوس اپنے قائدین کی قیادت میں عباس پورپولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کر رہے تھے اور مطالبہ کر رہے تھے کہ فوری طور پر گزشتہ رات عباس پور شہر کے پانچ دکانداروں جن کے تالے چوروں نے توڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔ چوروں کو گرفتار کر کے عباس پور کے شہر یوں کو تحفظ فراہم کرے۔ آئی جی آزاد کشمیر، ڈی آئی جی آزاد کشمیر، پونچھ ڈویژن کی انتظامیہ عباس پور کے تاجروں کے بزنس کو محفوظ بنانے کے لیے اِس بات کا سراغ لگائے کہ یہ تالے کون چور توڑتےہیں۔ عبا سپور انتظامیہ کے سربراہ سید تصور حسین کاظمی اسسٹنٹ کمشنر عبا سپور نے احتجاجی مظاہرین ، انجمن تاجران عباس پور کے قائدین کو انتظامیہ سے مذاکرات کرنے کی دعوت دی۔ اِس طرح انجمن تاجران عباس پور کے قائدین سردار فیاض خان، شیخ نذیر محمد، سردار عبدالحفیظ چغتائی، جاوید سحرؔ، شاہد جان نے اسسٹنٹ کمشنر عبا سپور کی مذاکرات کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے ایک ٹیم کی تشکیل کی۔ مظاکراتی ٹیم میں سردار عبدالحفیظ خان سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عباس پور، خواجہ محمد شریف ، شاہد جان ، جاوید سحرؔ ، حاجی محمد حفیظ کو اسسٹنٹ کمشنر عبا سپور کے دفتر میں مذاکرات کرنے کے لیے گئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر کو تاجران نے کہا کہ ہم لوگ پر امن لوگ ہیں اور شرافت سے اپنا کاروبار کررہے ہیں ۔ آئے روز دکانوں کے تالے توڑے جارہے ہیں ہمیں کاروبار کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ فوری طور پر پتا چلا یا جائے کہ یہ تالے توڑ ٹیم کے پیچھے کون ہے۔ اِس پر سید تصور حسین کاظمی نے شہریوں کو یقین دلایا اور تھانہ پولیس عباس پور کو 17جولائی تک مہلت دی کہ 17تک تھانہ پولیس عباس پور میں چوروں کو گرفتار کر لے بصورت دیگر اگر چوروں کو گرفتار نہ کیا گیا تو پھر راولاکوٹ CIAپولیس کو باقاعدہ طور پر چوروںکو گرفتار کر نے کے تحریک کر کے یہ تالہ توڑ ٹیم کو پکڑا جائے۔ اِس پر عباس پور کے قائدین نے اسسٹنٹ کمشنر کی اِس یقین دھانی پر اپنا احتجاج موخر کر دیا۔ انجمن تاجران عباس پور نے احتجاجی جلسہ منعقد کیا۔ احتجاجی اجتماع سے سردار فیاض خان ، سردار عبدالحفیظ چغتائی، جاوید سحرؔ، خواجہ شریف اور دیگر قائدین نے خطاب کیا۔ چوری

تازہ ترین خبریں