01:30 pm
 کریش مشینوں کو سیل کرنے اور بجلی بند کرنے پر  مالکان سراپا احتجاج

کریش مشینوں کو سیل کرنے اور بجلی بند کرنے پر مالکان سراپا احتجاج

01:30 pm

کریش مشینوں کو سیل کرنے اور بجلی بند کرنے پر مالکان سراپا احتجاج کریش مالکان اور لیبر نے ہیوی مشینری سےمنگلا پل بند کرکے نعرے لگائے کھڑی شریف(زاہد حسین شاہ) چیف سیکر ٹری کے احکامات پر منگلا دریائے جہلم کے کنارے کریش مشینوں کو سیل کرنے اور بجلی بند کرنے پر کریش مالکان اور مزدور یونین منگلا پل پر سراپا احتجاج گذشتہ رات ہیوی مشینری کے ساتھ منگلا پل کو بند کر دیا کریش مالکان اور لیبر کی میرپور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کریش مالکان کی جانب سے بتایاجا رہا ہے کہ انکی کریش مشینیں انکی ذاتی ملکیت پر لگی ہوئی ہیں جبکہ کے خام مال بھی کریش کے ساتھ ملحقہ دریائے جہلم سے اپنی ملکیت زمین سے اٹھاتے ہیں انتظامیہ کی طرف سے کریش مشینیں بند کروانا سراسر زیادتی ہے ان کریش مشینیں پر کام کرنے والیکم وپیش چوبیس پچیس ہزار خاندان کے رزق کو چھین کر ان کو بے روزگار کیا جا رہا ہے اس موقع پر کریش لیبر یونین نے میرپور انتظامیہ اور حکومت آزاد کشمیر کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے مطالبہ کہ اگر ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا اور چوبیس پچیس ہزار خاندان کے چولہے کو بند کیا گیا تو اس کے خلاف منگلا پل کو بند کرنے کے ساتھ وزیر اعظم کا بھی گھیرائو کریں گے بعد میں میرپورانتظامیہ اور کریش مالکان کے درمیان مذکرات ہوئے اور میں کریش مشیوں کی بجلی بحال کر دی گی ۔ کریش مشین

تازہ ترین خبریں