01:31 pm
 کنڈلشاہی کے تاجر بنیادی سہولیات سے محروم،انتظامیہ خاموش

کنڈلشاہی کے تاجر بنیادی سہولیات سے محروم،انتظامیہ خاموش

01:31 pm

کنڈلشاہی کے تاجر بنیادی سہولیات سے محروم،انتظامیہ خاموش بازار میں پانی اور پبلک واش کی عدم فراہمی مشکلات کا باعث ہے،تاجران نیلم (بیورورپورٹ)نیلم کا تجارتی مرکز کنڈلشاہی انتطامیہ کی عدم توجہی کے سبب گوں نا گوں مسائل سے دوچار ہے، بازار میں انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی قسم کی کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے تاجران کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،بازار میں پانی کی فراہمی کا نظام ہے اور نہ ہی پبلک واش رومز بنائے گئے ہیں ۔تاجران کی جانب سے متعدد بار انتظامیہ کو بازار کے لئے پبلک واش رومز اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے درخواست کے باوجود انتظامیہ کو ٹس سے مس نہیں ہوئی کنڈلشاہی کے تاجران سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر سے کنڈلشاہی بازار کے لئے پبلک واش رومز اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔ کنڈلشاہی

تازہ ترین خبریں