11:58 am
 فیصل عباس  قومی امن کمیٹی  میرپور کے صدر مقرر، نوٹیفیکیشن جاری

فیصل عباس قومی امن کمیٹی میرپور کے صدر مقرر، نوٹیفیکیشن جاری

11:58 am

فیصل عباس قومی امن کمیٹی میرپور کے صدر مقرر، نوٹیفیکیشن جاری تقریب سے چوہدری افتخار، ابرار حسین، عامر بشیر،چوہدری شوکت ،محمدادیب کا خطاب کھڑی شریف(نمائندہ اوصاف)جاتلاں سے تعلق رکھنے والے معروف سیاسی وسماجی رہنما چوہدری فیصل عباس ایڈووکیٹ کو قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کی جانب ضلع میرپور کا صدر مقرر کر دیا گیا نوٹیفیکیشن جاری ۔گذشتہ روز جاتلاں کے مقام پر ایک نجی ہوٹل میں نے زیر اہتمام یوم الحاق پاکستان کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چیئرمین صوبہ پنجاب و چیئرمین آزاد کشمیر چوہدری افتخار نے خصوصی شرکت کی اور نوجوان قانون دان چوہدری فیصل عباس ایڈووکیٹ کو اپنے دست مبارک سے ضلع میرپور کی صدارت کا نوٹیفیکیشن پیش کیا ۔تقریب میں جاتلاں کھڑی شریف سے تعلق رکھنے والی دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔وائس چیئرمین چوہدری افتخار اور نومنتخب صدر چوہدری فیصل عباس ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملک پاکستان کو درپیش اندرونی وبیرونی خطرات کا زبردست انداز میں مقابلے کرنے اور امن وامان کی بحالی پر ہم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہمارے ادارے کا مقصد ملک کی سلامتی و وقار میں اضافہ ہے انہوں نے کہا کہ ضلع میرپور کی انتظامیہ کے ساتھ ملکر قومی امن وسلامتی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے ہماری کوشش ہوگی کہ مذہبی منافرت سے لیکر سیاسی منافرت تک کے خاتمے کے لیے خاص حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے۔ تقریب میں ممبر چوہدری ابرار حسین،صدر انجمن تاجراں جاتلاں ہیڈ راجہ عامر بشیر،چوہدری شوکت ساہنگ موہڑہ لواراں،محمدادیب ، چوہدری بشارت حسین ،اقبال حسنین پیزادہ ،چوہدری ایاز محمود ، پٹواری پرویز اقبال، چوہدری سمیر عباس، ڈاکٹر ریاض پیرزادہ ، چوہدری عبدالرشید ،محمد ہارون مغل،غلام قادر چودھری ودیگر نے شرکت کی اور نومنتخب صدر کو دلی مبارک باد پیش کی ۔

تازہ ترین خبریں