12:45 pm
کراس تا چھپڑی روڈ کو  فوری تعمیر کیا جائے،ساحل محمود

کراس تا چھپڑی روڈ کو فوری تعمیر کیا جائے،ساحل محمود

12:45 pm

کراس تا چھپڑی روڈ کو فوری تعمیر کیا جائے،ساحل محمود وٹیڑہ ، چھپڑی ، پوٹھیر،آڑکے مسائل حل نہ ہونے کے خلاف احتجاج ک ریں گے راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی )گزشتہ روز ہورنہ میرہ آڑ پوٹھیر اور نڑیولہ کا کراس تا چھپڑی روڈ کہ حوالے سے اجلاس ہوا مختلف اعتبار سے جائزہ لیا گیا اور یوتھ ایکشن کمیٹی کا اعلان کیاگیا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوٹیڑہ ، چھپڑی ، پوٹھیر،آڑکے مسائل حل نہ ہونے کے خلاف بھرپور احتجاج کیاجائے گا اور یہ احتجاج اس وقت تک جاری رکھا جائے گا جب تک روڈ اور دیگر کام شروع نہیں کیا جاتا اور کسی بھی صورت میں ہم اپنا حق نہیں چھوڑیں گے ۔آئندہ چند دنوں میں صدر ریاست سے ملاقات کر کے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے باقی کا لائحہ عمل کا اعلان جلد کیاجائے گا ۔عوام علاقہ کا مطالبہ ہے کہ کراس تا چھپڑی روڈ کو تعمیر کیا جائے بصورت دیگر دھرنا ہو گا ۔اس بات کا اعلان ساحل محمود ممبر یوتھ ایکشن کمیٹی ہورنہ میرہ آڑ پوٹھیر نڑیولہ نے کیا ۔

تازہ ترین خبریں