11:53 am
کھڑی شریف ، پولیس کی کارروائی، 2ملزمان 136بوتل شراب سمیت گرفتار

کھڑی شریف ، پولیس کی کارروائی، 2ملزمان 136بوتل شراب سمیت گرفتار

11:53 am

کھڑی شریف ، پولیس کی کارروائی، 2ملزمان 136بوتل شراب سمیت گرفتار تھانہ افضل پور کی پولیس نے 30بور پستول ، 5میگزین اور 80 روند برآمدکر کے تفتیش شروع کردی کھڑی شریف (نمائندہ اوصاف )نئے ایس ایچ او تھانہ افضل پور کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کھڑاک بھاری مقدار میں شراب اور اسلحہ برآمد کر کے 2ملزمان شبیراور تبسم کو گرفتار کر لیا ۔عوام علاقہ کاپولیس تھانہ افضل پور کے انچارج راشد حبیب اور ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ افضل پور نے ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ اور منشیات کا کاروبار کرنے والے 2ملزمان شبیر حسین اور تبسم حسین ، ساکن بڑیال کھڑی شریف کو چھاپہ ما ر کر 136بوتل شراب ، 2عدد 30بور پستول ، 5میگزین ، اور 80عدد روند برآمد کر کے ملزمان موقع سے گرفتار کر لیا ہے اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ،عوام علاقہ نے پولیس نے کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جرائم کے خاتمے تک مزید کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ پولیس کارروائی

تازہ ترین خبریں