12:58 pm
 مودی سرکار کے غیرآئینی اقدامات جنوبی ایشیاء کے لیے خطرناک ثابت ہونگے،راجہ نصیر

مودی سرکار کے غیرآئینی اقدامات جنوبی ایشیاء کے لیے خطرناک ثابت ہونگے،راجہ نصیر

12:58 pm

مودی سرکار کے غیرآئینی اقدامات جنوبی ایشیاء کے لیے خطرناک ثابت ہونگے،راجہ نصیر اگربھارت یہ سمجھتاہے کہ آئینی ترامیم سے مسئلہ کشمیرحل ہوجائے گاتویہ اس کی خام خیالی ہے،وزیر بلدیات بھارت کشمیرکے مسئلے پرثالثی مانتاہے نہ ہی دوطرفہ مذاکرات کے لیے تیارہے،بھارت یاسین ملک کورہاکرے کوٹلی (وقا ئع نگار )آزاد کشمیر کے وزیر بلدیات راجہ نصیر احمد خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے اور حریت قیادت کو جیل میں قید کرنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار کے غیرآئینی اقدامات جنوبی ایشیاء کے لیے خطرناک ثابت ہونگے مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پرطاقت کاسفاکانہ استعمال انتہائی افسوسناک ہے وزیربلدیات راجہ نصیراحمدخان نے کہاکہ بھارت کشمیرکے مسئلے پرثالثی مانتاہے نہ ہی دوطرفہ مذاکرات کے لیے تیارہے اگربھارت یہ سمجھتاہے کہ آئینی ترامیم سے مسئلہ کشمیرحل ہوجائے گاتویہ اس کی خام خیالی ہے انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت کے غیرآئینی اقدامات مقبوضہ کشمیرکے عوام کے خلاف جارحیت ہے بھارت نہتے کشمیریوں پرکھلی ریاستی دہشت گردی کامرتکب ہورہاہے بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے کشمیریوںکوان کی منزل آزادی سے زیادہ دیرتک دورنہیںرکھ سکتے وزیربلدیات راجہ نصیراحمدخان نے کہاکہ پاکستانی عوام اورکشمیریوںنے بھارتی حکومت کی کاغذی کاروائیوں کومستردکردیاہے بھارتی حکومت حریت لیڈریاسین ملک کورہاکرے۔ راجہ نصیر

تازہ ترین خبریں