09:59 am
بلوچ کی تالہ بند ی کرکے  بھارت کے خلافجلاس نکالیں گے،عالم  قادری

بلوچ کی تالہ بند ی کرکے بھارت کے خلافجلاس نکالیں گے،عالم قادری

09:59 am

بلوچ کی تالہ بند ی کرکے بھارت کے خلافجلاس نکالیں گے،عالم قادری ،جموں اور لداخ کشمیر کا حصہ ہیں اسے تقسیم نہیں کیا جا سکتا،اجلاس سے خطاب بلوچ(نمائندہ خصوصی) مقبوضہ کشمیر کی نئی صورتحال ،بلوچ میں احتجاج کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ،بروز جمعہ بھارت کے خلاف شدیدترین احتجاج کا فیصلہ کمیٹی میں حافظ عالم دین قادری خطیب جامع مسجد بلوچ صدر ،شمشا د نظامی جنرل سیکریٹری بنا دیے گئے ، دیگر ممبران میں سردار نزاکت حسین نائب امیر جماعت اسلامی سدھنوتی ،سردار محمد ارشاد خان پی پی پی،سردار محمد سلیم خان مسلم لیگ ن ،سردار غفور شاہین ،سردار مشتاق احمد ضیاء،سردار افتخار صمیم،سردار صابر حسین ،انجمن تاجران کے سردار اسد ،سردار شبیر سدوزئی ،غلام مصطفٰے،حاجی محمد جمیل ،سردار محمد پرویز ،سردار عبدالعزیز،سردار سخی دلیل ،دیگر شامل ہیں ،کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ بروز جمعہ بعد نماز بلوچ کا پورا شہر بند کر کے ایک گھنٹہ جلوس اور جلسہ کیا جائے گا ۔اس دوران شہر مکمل بند کیا جائے گا ۔اجلاس میں کہا گیا کہ تقسیم کشمیر کا فیصلہ کسی طور پر قبول نہیں کیا جائے ، اس کیلئے شدید ترین تحریک چلائی جائے گی ،جموں اور لداخ کشمیر کا حصہ ہیں اسے تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس سلسلہ موثرکردار ادا کرے ۔ عالم قادری

تازہ ترین خبریں