10:27 am
عالمی برادری  کشمیریوں کی آزادی کیلئےاقدامات اٹھائے،ساجد حمید

عالمی برادری کشمیریوں کی آزادی کیلئےاقدامات اٹھائے،ساجد حمید

10:27 am

عالمی برادری کشمیریوں کی آزادی کیلئےاقدامات اٹھائے،ساجد حمید بھارتی حکومت اور مہاراجہ کشمیر کے درمیان ہونے والا معاہدہ کبھی ختم نہیں کیا جاسکتا باغ(نمائندہ اوصاف)چوہدری ساجد حمید اور راجہ نجیب نے کہا ہے کہ آرٹیکل 370اور 35Aکو بحال کیا جائے۔ بھارتی حکومت اور مہاراجہ کشمیر کے درمیان ہونے والے معاہدہ میں لکھا گیا تھا کہ کوئی بھی فریق یکطرفہ طور پر اس معاہدہ کو منسوخ نہیں کرے گا اور یہ بھی لکھا گیا تھا کہ اس معاہدہ کو کسی بھی حالت میں ختم نہیں کیا جائے گا۔ اگر بھارتی حکومت ایک طرفہ طور پر اسے افواج کے ذریع اسے ختم کرتی ہے تو وہ جموں اور لداخ پر صرف غاصبانہ قبضہ ہی کر سکتی ہے ۔ قانونی طور پر اس کی مالک نہیں بن سکتی صرف قبضہ کر سکتی ہے اور قبضہ کرنے والوں کا حشر ہمیشہ چشم فلک نے دیکھا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار ہندو ریاست کا خواب دیکھتے دیکھتے جہنم رسید ہو جائے گا۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر جبراً قبضہ کیا ہوا ہے ۔ کشمیر کبھی بھارت کا حصہ نہیں بن سکتا۔ آٹھ لاکھ فوج کے ذریعے بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ۔ عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارتی ظلم و ستم کا نوٹس لینا چاہیے اور کشمیریوں کو آزادی دلوانے کے لیے اقدامات اٹھانے چاہیے ۔

تازہ ترین خبریں