10:33 am
اپنے اقدامات سے بھارت نے کشمیر کو کھو دیا ہے،راجہ تضارف

اپنے اقدامات سے بھارت نے کشمیر کو کھو دیا ہے،راجہ تضارف

10:33 am

اپنے اقدامات سے بھارت نے کشمیر کو کھو دیا ہے،راجہ تضارف آزاد کشمیر کی عوام مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ڈونگی(نمائند ہ اوصاف)سیاسی و سماجی رہنما راجہ تضارف آف کٹہڑہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر ریاستی ہندوئوں کو بسا کر مسلمانوں کا قتل عام کرنا چاہتا ہے کشمیریوں کی نسل کشی کرنا چاہتا ہے جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہو گا آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا کشمیر اقوام متحدہ میں تسلیم شدہ مسئلہ ہے جس کو کوئی ایک فریق اپنی مرضی کے مطابق ختم نہیں کر سکتا یہ صرف ایک کاغذی کاروائی ہے اس سے زیادہ اس کی حیثیت نہیں ہے بھارت نے ایسا اقدام کرکے مسئلہ کشمیر کو انٹر نیشنل سطح پر خود ہی اجاگر کر دیا ہے جس کے نتائج آنے والے دنوں میں نظر آئیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے جو قتل عام کر رکھا ہے اس سے تحریک آزاد ی کشمیر میں کوئی فرق نہیں پڑنے والا بلکہ تحریک آزاد ی کشمیر نے اب زور پکڑ لیا ہے ایسے اقدامات سے بھارت نے کشمیر کو کھو دیا ہے جس کا مستقبل میں ان کو پتہ چل جائے گا بھارت نواز سابق وزرائے اعلیٰ مقبوضہ کشمیر بھی اب پاکستان کے گن گانا شروع ہو گئے ہیں ان کو پتہ چل چکا ہے کہ ہمارے بڑوں نے دو قومی نظریہ ٹھکرا کر کیا غلطی کی ہے ۔

تازہ ترین خبریں