11:55 am
 مسلمان  اسوہِ حسنہ کو مشعلِ راہ بناکر فتح حاصل کرسکتے ہیں، افتخار احمد

مسلمان اسوہِ حسنہ کو مشعلِ راہ بناکر فتح حاصل کرسکتے ہیں، افتخار احمد

11:55 am

مسلمان اسوہِ حسنہ کو مشعلِ راہ بناکر فتح حاصل کرسکتے ہیں، افتخار احمد حضورؐ کی پیشن گوئیوں کے مطابق عالمگیر ریاست میں مسلمانوں کا وافر حصہ ہوگا میرپور (سٹاف رپورٹر) کشمیر اسلامک سنٹر میرپور میں سیرت النبیؐ کے حوالے درس دیا گیا، اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے نقطہ نظر سے" کے عنوان سے ہفتہ وار دروسِ سیرت کا سلسلہ جا ری ہے۔اس سلسلہ کی ساتویں نشست کاانعقاد گذشتہ روز کشمیر اسلامک سنٹر کے کانفرنس ہال میں ہوا۔درس کی سعادت کشمیر اسلامک سنٹرکے منتظم افتخار احمدنے حاصل کی۔ درس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس نشست میں واضح کیا گیاکہ نبی ِ اکرمؐ کی حیاتِ طیبہ میں کیسے بیرونِ عرب تصادم کا آغاز ہوا۔اہلِ ایمان نے جان و مال کی قربانیاں دیتے ہوئے جزیرہ نمائے عرب پر اسلامی حکومت قائم کی۔ اس حوالے سے خصوصی گفتگو ہو ئی کہ نبی ِ اکرمؐ کی سیرت کے حوالے سے اہلِ پاکستان کے لئے کیا رہنمائی موجود ہے۔ اسلام کے نام پر حاصل کردہ اس مملکت کو کیسے صحیح معنوں میں ایک کامل ،اسلامی، فلاحی ریاست میں ڈھالا جا سکتا ہے۔ آپؐ کی واضح پیشن گوئیاں موجود ہیں کہ ایک عالمگیر اسلامی ریاست ضرور قائم ہو گی ۔ یہ اشارات بھی ملتے ہیں کہ اس ریاست کے قیام میں برصغیر کے مسلمانوں کا بھی وافر حصہ ہوگا۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلمان اس سعادت کے حصول کے لئے اسوہِ حسنہ کو مشعلِ راہ بنائیں۔ افتخار احمد

تازہ ترین خبریں