11:57 am
تجاوز کرنے والے کا سامان ضبط کرکے کارروائی کرینگے، آصف اسلم

تجاوز کرنے والے کا سامان ضبط کرکے کارروائی کرینگے، آصف اسلم

11:57 am

تجاوز کرنے والے کا سامان ضبط کرکے کارروائی کرینگے، آصف اسلم سی ایم ایچ کے قریب نالہ بازار سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران گفتگو راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی)ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن سردار ذاکر خان کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری میونسپل کارپوریشن آصف اسلم نے سی ایم ایچ کے قریب نالہ بازار سے غیر قانونی تجاوزات کا آپریشن کیا۔ جس میں سیکرٹری میونسپل کارپوریشن نے بڑی تعداد میں تجاوز شدہ سامان ضبط کیا۔ اس موقع پرانہوں نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد نذیر احمد خان نے منع کرنے کے باوجود تجاوز شدہ سامان رکھا ہوا تھا۔ جس سے ٹریفک اور صفائی کے نظام میں مشکلات پیدا ہورہی تھی۔ اور آئندہ تجاوز شدہ سامان بھی ضبط کیا جائیگا۔ اور سامان کے نقصان کی صورت پر دکاندار جو ذمہ دار ہوگا اور تجاوز کرنے والے کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ سینٹری انسپکٹر محمد صغیر خان اور سردار وقار اکرم و دیگر سینٹری سٹاف بھی موجود تھے۔ آصف اسلم

تازہ ترین خبریں