11:59 am
افواج پاکستان بھارت کو سبق سکھانے کیلئے تیار ہے،سید مظفر حسین

افواج پاکستان بھارت کو سبق سکھانے کیلئے تیار ہے،سید مظفر حسین

11:59 am

افواج پاکستان بھارت کو سبق سکھانے کیلئے تیار ہے،سید مظفر حسین کشمیری اپنا خون ، مال اور اولاد قربان کرچکے ہیں اور آئندہ بھی کرنے کیلئے تیار ہیں راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے ممبر ایڈوائزری کونسل سید مظفر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کشمیر اور پاکستان کے وجود کی خاطر اپنا خون ، مال اور اولاد قربان کرنے کی تاریخ 19جولائی 1947کو قائم کر چکی ہے اور آئندہ بھی اپنا مال و جان قربان کرنے کیلے تیار ہے ۔ اپوزیشن اور حکومت اس وقت اکھٹی ہیں ، پوری قوم اور افواج پاکستان ہندو کو تاریخی سبق سکھانے کیلئے تیار بیٹھی ہیں ، مودی سرکارکو سوچنا چاہیے کہ انسانیت کا نقصان کوئی بھی قوم برداشت نہیں کر سکتی جو کشمیری قوم اور پاکستانی قوم نے برداشت کیا ۔اس وقت دونوں طرف کے کشمیری ایک بار پھر اپناسب کچھ پاکستان کیلئے لٹانے کو تیار بیٹھے ہیں ۔اس وقت ہندوستانی مسلمانوں ، کانگریس اور دیگر جماعتوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ مودی سرکارکا راستہ روکیں ورنہ پوری دنیا اس آگ و خون کی لپیٹ میں آجائے گی جس کا خمیازہ پور ی دنیا کو بھگتنا پڑے گا ۔مودی سرکار اگر ماضی کی طرف نظر دوڑائیں تو انہیں نظر آئے گاکہ 19جولائی 1947میں غازی ملت سردا رمحمد ابراہیم خان کی قیادت میں ان کے ساتھیوں اور قوم نے کشمیر کے ایک حصے کو لاٹھیوں ، کلہاڑیوں سے آزاد کروا کر آزاد حکومت قائم کی تھی ۔ بھارتی حکومت نے کشمیر میں غیر مقامی لوگوں کو آباد کرنے اور کشمیر کے وسائل پر قبضہ کرنے کا جو پروگرام بنا رکھا ہے اسے کشمیری کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔کشمیر ی قوم گزشتہ ستر سالوں سے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہی ہے ۔جنہوں نے کشمیرکی آزاد ی کیلئے اپنی جانو ں کا نذرانہ پیش کیا ۔بھارت دنیا کی دوسری بڑی فوج اور جدید اسلحہ کے باوجود کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکی ۔کشمیریوں کی تیسری نسل اپنی آزادی کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کررہی ہے لیکن کشمیری عوام بھارتی حکومت کے سامنے سرنڈر کرنے کو تیار نہیں اور نہ ہوں گے ۔کشمیر کا بچہ بچہ آزادی کی جنگ میں شامل ہوگا ، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی طاقتوں کو بھارتی بربریت کا نوٹس لینا چاہیے ، عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والا ظلم و ستم کیو ں نظر نہیں آرہا جہاں پر بچوں کو یتیم ، خواتین کی عصمت داری اور نوجوانوں کو معزور کیاجارہا ہے لیکن بھارتی حکومت کو لگام دینے کے بجائے اس کی پشت پناہی کی جارہی ہے ۔مودی سرکار دنیا کا امن تباہ نہ کرے کیونکہ کشمیر سے اب شروع ہونے والی جنگ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہو ں نے جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس سے سابق صدر حلقہ سردا ر یاسر اسحق خان، سابق جنرل سیکرٹری ٹھیکیدار سردار محمد سعید خان اور دیگر نے خطاب کیا ۔ انہوں نے عالمی اداروں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و بربریت کا نوٹس لے اور کشمیر یوں کو انصاف دلایاجائے ۔

تازہ ترین خبریں