12:03 pm
  ایشیاء کا امن مسئلہ کشمیر کے ساتھ جڑا ہوا ہے،سردار منظور

ایشیاء کا امن مسئلہ کشمیر کے ساتھ جڑا ہوا ہے،سردار منظور

12:03 pm

ایشیاء کا امن مسئلہ کشمیر کے ساتھ جڑا ہوا ہے،سردار منظور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے بھارت کا مکروہ چہرہ سامنے گیا باغ (تحصیل رپورٹر )آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما وامید وار اسمبلی سردار منظور حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہندوستان 370کو منسوخ کر کے مقبوضہ کشمیر کے اوپر سے اپنے آئینی حق سے دستبردار ہو چکا ہے ، امریکہ کی ثالثی کے کردار سے خوفزدہ ہو کر مودی سرکار نے ایسا اقدام اٹھایا ہے جسے کشمیری کسی صورت قبول نہیں کریں گے ، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے بھارت کا مکروہ چہرہ سامنے آ چکا ہے ، کشمیریوں نے آزادی کی تحریک کے لیے ہزاروں کی تعداد میں مرد و زن نے عظیم قربانیاں دینے کے بعد جو تاریخ رقم کی ہے اسکی مثال دنیا کی کسی آزادی پسند تحریک سے نہیں ملتی بلکہ دنیا کے اندر جتنی بھی آزادی کی تحریکیں چلی ہیں ان میں جسطرح سے کشمیریوں کو بے دردی کیساتھ قتل کیا گیا اور جس جرت ، حوصلے اور ہمت کیساتھ قربانیوں کا تسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں یہ اپنی مثال آپ ہے ، عالمی دنیا کشمیر کی موجودہ صورت حال کے اوپر سنجیدگی کیساتھ کردار ادا کرتے ہوئے کشمیر کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کروانے کے لیے کردار ادا کرے ، ایشیاء کا امن مسئلہ کشمیر کے ساتھ جڑا ہوا ہے جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا بالخصوص ایشیاء میں اور بالعموم پوری دنیا کے اندر خطرے کے بادل منڈراتے رہیں گے ، مودی سرکار اقتدار کے نشے میں مست ہو کر جو اقدامات اٹھا رہا ہے اس سے کشمیریوں کی تحریک کو دبانے کے بجائے مزید اکسایا جا رہا ہے ، کلسٹر بموں کا استعمال اور دیگر نت نئے طریقوں سے تحریک آزادی کشمیر کے متوالوں کو ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے یہ کسی صورت کامیاب نہیں ہو سکتے ، کشمیری اس بات کا عہد کر چکے ہیں کہ لا زوال قربانیوں کے بعد مسئلہ کشمیر سے اور وحدت کشمیر سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا جا سکتا ، ان حالات میں آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کو آل پارٹیز کانفرنس بلا کر دنیا کے سامنے اپنا مضبوط موقف رکھنا چاہیے پاکستانی افواج جس جواں مردی کیساتھ آزاد کشمیر کی سر حدوں پر دشمن کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے ہوئے ہیں پوری قوم مسلح افواج پاکستان کیساتھ جرت ، ہمت کیساتھ کھڑی ہے ، ہندوستان دنیا کا واحد ملک ہے جو ہندو ازم پر قائم ہے اگر ہندوستان نے اپنی روش نہ بدلی تو ہندوستان کا وجود دنیا میں شاید باقی نہ رہے ۔ سردار منظور

تازہ ترین خبریں