12:04 pm
 ٹیکسز کے خلاف تاجران کانفرنس کل راولاکوٹ میں ہوگی،سردا ر عبدالنعیم

ٹیکسز کے خلاف تاجران کانفرنس کل راولاکوٹ میں ہوگی،سردا ر عبدالنعیم

12:04 pm

ٹیکسز کے خلاف تاجران کانفرنس کل راولاکوٹ میں ہوگی،سردا ر عبدالنعیم راولاکوٹ کی تمام تاجر برادری مرکزی دفتر انجمن تاجران میں جمع ہو کر کانفرنس میں جائےگی راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی )ٹیکسز کے خلاف تاجران کانفرنس 9اگست بروز جمعتہ المبارک راولاکوٹ میں ہوگی ۔ کانفرنس کی تیاریاں عروج پر ہیں ، جگہ جگہ شہر میں بینرز آویزاں کر دیئے گئے ۔ کانفرنس میں تنظیم تاجران پاکستان اور مرکزی تنظیم انجمن تاجران آزادکشمیر کے مرکزی قائدین ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف تاجر کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے ۔ راولاکوٹ انجمن تاجران کے زیر اہتمام ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف گزشتہ دنوں راولاکوٹ کے مقامی ہوٹل میں 8اگست کو کانفرنس کا انعقاد ہو ناتھا لیکن گزشتہ روز مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے قائدین کی طرف سے ایف بی آر کے چیئرمین کی طرف سے مذاکرات کی دعوت کی وجہ سے کانفرنس 9اگست کو ہوگی ۔تاجر کانفرنس کا آغاز بعد نماز جمعہ کیاجائے گا ۔ راولاکوٹ کی تمام تاجر برادری مرکزی دفتر انجمن تاجران جمع ہوگی وہاں سے کانفرنس میں شرکت کرے گی ۔ راولاکوٹ انجمن تاجران کے صدر سردا ر عبدالنعیم خان، مرکزی نائب صدر پاکستان سردار وسیم خورشید، سنیئر نائب صدر سردار عمر نذیر کشمیری ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار شاہد خورشید، نائب صدور راجہ امتیاز رحمت ، سردار خالد محمود ، عبدالقدوس خان اور دیگر رہنمائوں نے گزشتہ دو دنوں سے مختلف کمیٹیاں بنا کر تاجران سے شاپ ٹوشاپ مہم شروع کر چکے ہیں ۔انجمن تاجران کے عہدیداران تاجران کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں اور ساتھ ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف تاجران میں بروشر بھی تقسیم کیے جارہے ہیں ۔کانفرنس کے حوالے سے تاجران میں شدید جو ش و خروش پایا جارہا ہے ۔یہ کانفرنس ٹیکسز کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی ۔ سردا ر عبدالنعیم

تازہ ترین خبریں