12:30 pm
یو این او میں ہنگامی طور پر رائے شماری کی  جائے،محمد عظیم دت

یو این او میں ہنگامی طور پر رائے شماری کی جائے،محمد عظیم دت

12:30 pm

یو این او میں ہنگامی طور پر رائے شماری کی جائے،محمد عظیم دت کشمیر سے پاک،بھارت افواج نکال کہ یو این او کی امن افواج تعینات کی جائیں میرپو ر (بیورورپورٹ)جموں کشمیر محاذ رائے شمار ی کے سابق مرکزی صدر محمد عظیم دت نے کہا ہے کہ انڈین آئین میں آرٹیکل 370 کو ختم کرنے سے ادارہ اقوام متحدہ کے فیصلوں پر عمل درآمدکرانے میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہو سکتی ضرورت اس امر کی ہے کہ یو این او میں ہنگامی طور پر رائے شماری کرانے کی عرضی پیش کی جائے انہوں نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر کی آئین ساز اسمبلی کے 17نومبر1952 کے ڈیکلریشن کے بعد آرٹیکل 370 انڈین آئین میں داخل ہو ا تھا جبکہ سکیورٹی کونسل یو این او کی قرارداد 13 اگست1948کو پاس ہو چکی تھی جس کو ہندوستان اور پاکستان دونوں نے تسلیم کر لیا تھا اس طرح یو این او کے پہلے فیصلوں کو بعد کے انڈین آئین میں ترمیم جیسے فیصلوں سے کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا اور نہ ہی ایسا ذکر آرٹیکل 370 میں موجود ہے اور نہ ہی اس آرٹیکل میں ریاست جموں کشمیر کی ایک خود مختار ریاست کی آئین ساز اسمبلی نے ایسا اختیار دیا تھا اب اگر ہندوستان نے اس آرٹیکل کو ختم کرنا ہے تو اس کی اجازت ریاستی اسمبلی سے لینا ہو گی موجودہ اسمبلی اب آئین ساز اسمبلی کی حیثیت اختیار کر گئی ہے اور آئین ساز اسمبلی ہمیشہ کسی خود مختار ملک کی ہی ہوا کر تی ہے محاذ کے سابق صدر نے کہا اس وقت لوہا گرم ہے پاکستان کے حکمرانوں کو اگر ریاست جموں کشمیر ،یاستی عوام اور خطہ میں امن کے ساتھ ہمدردی ہے تو یو این کی سکیورٹی کونسل میں رائے شماری کے لئے واضح اور دو ٹوک موقف اختیار کرے کہ پاکستان اس قرارداد کی روشنی میں ریاست جموں کشمیر کے اپنے مقبوضہ علاقے سے اپنی افواج کا انخلاء کرنے کا اعلان کرتا ہے ہندوستان کو بھی اپنی افواج نکالنے کا نوٹس جاری کیا جائے اور جب دونوں ممالک مشترکہ طور پر اپنی اپنی افواج نکال لیں تو فوری طور پر یو این او کی امن افواج تعینات کی جائیں اوررائے شماری کے میکنزم پر عمل در آمد شروع کر دیا جائے انہوں نے کہا عالمی امن کی بحالی کے لئے پاکستان کو پوری دنیا اور باشندگان ریاست جموں کشمیر کی مکمل حمایت حاصل ہو جائے گی ۔

تازہ ترین خبریں