12:49 pm
بھارتی حکومت کے خلاف احتجاجی مہم کو منظم  کریںگے، کشمیر فورم بھمبر

بھارتی حکومت کے خلاف احتجاجی مہم کو منظم کریںگے، کشمیر فورم بھمبر

12:49 pm

بھارتی حکومت کے خلاف احتجاجی مہم کو منظم کریںگے، کشمیر فورم بھمبر بھمبر کی آل پارٹیز کانفرنس یواین کے دفتر کے باہر بھرپوردھرنا بھی دیں گے بھمبر ( بیورورپورٹ )بھمبر میں آل پارٹیز کانفرنس نے کشمیر فورم بھمبر قائم کرلیا ، یواین کے دفتر کے باہر دھرنا بھی دیں گے اور عوام کو کشمیر ی قوم کی پشت پر کھڑا کریں گے کانفرنس کے میزبان حافظ اظہر حسین نے جماعت اسلامی ، پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف ، کالعدم جماعتہ ، مسلم لیگ ن ، اسلامی جمعیت طلبہ اور میڈیا نمائندگان کے ہمراہ اعلانیہ جاری کردیا ، مسلم لیگ ن کے رہنما حافظ اظہر حسین کی دعوت پر مقامی میرج ہال میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ن لیگ کے چوہدری ابرار الحق ، پی ٹی آئی کے حیدر علی کاشر، پی پی پی کے مالک انقلابی، ٹیچرز آرگنائزیشن کے راہنما راجہ طارق پرویز، انجمن تاجران فرینڈگروپ کے صدرماسٹر اکرم ، کالعدم جماعتہ الدعوہ کے شعیب احمد، سجاد مرزا، اسلامی جمعیت طلبہ بھمبر کے ناظم خاور خلیل ، ڈسٹرکٹ بار بھمبر کے جنرل سیکرٹر ی خواجہ عامر رسول بٹ، انجمن امامیہ کے نمائندے مدثر شاہ بخاری، کشمیر پریس کلب کے صدر راجہ نعیم گل ، جماعت اسلامی کے رہنما چوہدری محمد علی اختر، ضلعی امیر جماعت اسلامی چوہدری فرید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تمام سیاسی اختلافات کو بھلا کر کشمیر کی آزادی کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کراپنی توانائیاں صرف کریں اس موقع پر مقررین نے مختلف تجاویز دیں اکثریت کی رائے پر کشمیر فورم بھمبر بنانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے پلیٹ فارم سے بھارتی حکومت کے خلاف احتجاجی مہم کو منظم کیا جائے گا اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ آگاہی مہم کے بعد یو این او کے مقامی دفتر کے باہر دھرنا دیا جائے گا تاکہ اقوا م عالم پر دبائو ڈال کر بھارتی حکومت کے اقدامات کو واپسی پر مجبور کیا جاسکتے آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلز پارٹی کے راجہ محمد افضل خان ، سنیئر صحافی چوہدری جمیل شفیع ، چوہدری شکیل مکہال، اسلامی جمعیت طلبہ کے راہنمائوں عدیل طفیل ، شہزاد احمد،، اسامہ احمد سمیت دیگر نے بھی شرکت کی ۔ کشمیر فورم

تازہ ترین خبریں