12:50 pm
بھارت  نےمنفی حربوں سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدلی ہے،میر یونس

بھارت نےمنفی حربوں سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدلی ہے،میر یونس

12:50 pm

بھارت نےمنفی حربوں سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدلی ہے،میر یونس بھارت نے ا قوام متحدہ اورشملہ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے،ممبر کشمیر کونسل مظفرآباد(سٹی رپورٹر)ممبر کشمیر کونسل میر محمد یونس نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے ا قوام متحدہ اورشملہ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں صورتحاک انتہائی نازک ہے،کشمیرمیں پہلے8لاکھ سے ائد بھارتی فوج تھی،اب مزید55ہزار سے زائد فوج بھیجی جارہی ہے،جموں وکشمیرمیں کرفیو او ر دفعہ 144نافذکردی گئی۔ کشمیرمیں فرانس،کینیڈا اوربرطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کووہاں جانے سے منع کر دیا ۔ کشمیری عوام کیلئے مقبوضہ کشمیرکوجیل بنادیاگیاہے،کشمیراب جنگ زدہ علاقہ بن گیاہے۔ بھارت منفی حربوں سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنا چاہتا ہے،کشمیری ہر حال میں اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے،بھارت طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی جدوجہد کو نہیں دباسکتا،بھارت کشمیریوں پربربریت اورظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔میرمحمد یونس نے مزید کہا کہ بھارت کسی صورت کشمیریوں سے حق خودارادیت نہیں چھین سکتا، بھارت نے مسئلہ کشمیر کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے، دنیا بھرکے کشمیری اضطراب کی کیفیت میں ہیں، مسئلہ کشمیر پہلے سے زیادہ پیچیدہ ہوگیا ہے۔اُنہوں نے کہاکہ بھارت بہت خطرناک کھیل کھیل رہا ہے، مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے اراکین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، آزادی کی لہر نئی نسل کو منتقل ہو چکی ہے، بھارت طاقت میں مست ہے، وہ قانون، اخلاقیات اور انسانیت کو نہیں دیکھ رہا، وہ بزور بازو تحریک کو کچلنے پر تلے ہوئے ہیں۔ اب بھی بھارت کی غلطی پر عالمی عدالت انصاف میں بھارت کے خلاف مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے کیونکہ یہ مقدمہ بھارت نے عوامی رائے عامہ کے مطابق نہیں بلکہ اپنی چودھراہٹ بنانے کیلئے ایکٹ 370اور آرٹیکل 35Aکے تحت وادی میںجبراً قبضہ کررکھا ہے ،تمام اسلامی ممالک بھارت سے سیاسی سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کرکے انسانی حقوق کی پامالی پر بھارت پر چڑھائی کریں ،کشمیری کسی بھی صورت بھارت کے جبراً ایکٹ کونہیں مانتے ،کشمیری عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،بھارت کی ہر سازش کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔ میر یونس

تازہ ترین خبریں