12:50 pm
محکمہ صحت نے کانگو وائرس سےبچائو کیلئے مہم کا آغاز کر دیا،عبدالجبار لون

محکمہ صحت نے کانگو وائرس سےبچائو کیلئے مہم کا آغاز کر دیا،عبدالجبار لون

12:50 pm

محکمہ صحت نے کانگو وائرس سےبچائو کیلئے مہم کا آغاز کر دیا،عبدالجبار لون بکروالوں کے قافلوں کے قریب جانے سے اجتناب کیا جائے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرویلنس ہٹیاں بالا( بیورو رپورٹ) ڈی جی ہیلتھ آزاد کشمیر ڈاکٹر سردار آفتاب خان اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ویلی ڈاکٹر محمد فاروق اعوان کی ہدایت پر محکمہ صحت عامہ ضلع جہلم ویلی نے کانگو وائرس، ہیپاٹائٹس A,C,D,E,K ، ڈائریا اور ٹائیفائیڈ سے بچائو کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے آ گاہی مہم کا آغاز کر دیا محکمہ صحت شعبہ ای پی آئی ضلع جہلم ویلی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرویلنس عبدالجبار لون،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ قراۃ العین ، راجہ نسیم عارف و خواجہ عبدالحمید پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ضلع بھر میں عوام کو آگاہی مہم فراہم کرنا شروع کر دی جس میں کانگو وائرس سمیت دیگر متعدی امراض سے بچاو سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے بارے کام شروع کر دیا کانگو کریمین ہیمرہیجک بخار CCHF سے بچاو کے لیے بذیل احتیاطی تدابیر اختیار کریں گھروں ، موشیوں کے باڑوں اور دیگر پالتو جانوروں کی پناہ گائیں جہاں چچڑیاں ہوں کیڑے مار ادویات کا سپرے کرایا جائے ایسے جانور جن پر چچڑیہاں ہوں ان پر سپرے کرایا جائے ننگے ہاتھ چچڑی کو نہ لگائیں نہ ہی ان کے جسم سے چچڑیوں کو ہٹائیں بچوں کو ایسے جانوروں سے دور رکھیں بچوں کو گھروں میں پالتو جانوروں اور مال مویشیوں سے دور رکھا جائے لنڈے کے کپڑے اور جوتوں کا ستعمال ترک اور دیگر اشیاء کے استعمال سے قبل بلیچنگ پاوڈر ملے گرم پانی میں کافی دیر بھگوئیں اور دھوپ میں خشک کریں بکروالوں کے قافلوں کے قریب جانے سے اجتناب کیا جائے عید قربان پر جانوروں کو زبح کرتے وقت قصاب موٹی تہہ والے دستانے استعمال کریں زبح شدہ جانوروں کا خون محفوظ طور پر ٹھکانے لگایا جائے جانوروں کو زبح کرنے کے بعد 30 منٹ تک ان کا خون بہنے دیں اس کے بعد اس کے جسم سے کھال اتاریں اور گوشت کے ٹکڑے کریں گوشت کاٹتے وقت موٹی تہہ والے دستانے استعمال کریں اور احتیاط کی جائیں کہ جسم پر کٹ نہ لگے گھروں میں گوشت دھوتے وقت احتیاط کی جائیں تاکہ ہڈی سے کٹ نہ لگے ہاتھوں پر زخم یا خراش ہونے کی صورت میں موٹے دستانے استعمال کریں جانور خرید کرنے سے قبل جانوروں کے اجسام کا معائینہ کر لینا چائیے کہ جانوروں کے جسم پر چچڑیاں تو نہیں چچڑیوں والے جانوروں کو ہرگز نہ خریدا جائے اور نہ ہی زبح کیا جائے زبح کرنے والے جانور کو نہلانے سے قبل بھی ہاتھوں پر موٹی تہہ والے دستانے ضرور پہنیں محکمہ صحت عامہ ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا کے ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد فاروق اعوان نے محکمہ صحت عامہ کے شعبہ ای پی آئی کو کانگو بخار سے بچاو کے لیے اور مال مویشی پالنے والوں کو حفاظتی تدابیر سے آگاہی کے لیے آفیسران ای پی آئی کو تعلیمی سیشن دینے کے لیے عید سے قبل قبل خصوصی ٹاسک دے دیا ہے اور کہا گیا ہے کہ عید قربان پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کرنے والے لوگوں کو ایجوکیٹ کیا جائے ۔ کانگو وائرس

تازہ ترین خبریں