12:51 pm
  مودی سرکار کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا، امتیاز صدیقی

مودی سرکار کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا، امتیاز صدیقی

12:51 pm

مودی سرکار کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا،امتیاز صدیقی جمعیت علماء جموں و کشمیر کل افواج پاکستان کی حمایت میں جلسے کرے گی قادرآباد (نمائندہ اوصاف) جمعیت علماء جموں و کشمیر کے مرکزی صدر مولانا امتیاز احمد صدیقی جنرل سیکرٹری خان عبدالقیوم خان، ضلع باغ کے صدر مولانا زبیر نقشبندی ، مولانا فردوس نعیمی ، پیر سید غلام مصطفیٰ شاہ، سید منتظر گیلانی، و دیگر نے کہا ہے کہ جمیعت علماء جموں و کشمیر مقبوضہ کشمیر کے عوام مسلح افواج پاکستان اور عسکری سیاسی قیادت کے ساتھ کھڑی ہے ۔ کل مورخہ 9 اگست کو جمعیت علماء جموں و کشمیر مودی سرکار کے خلاف مقبوضہ کشمیر افواج پاکستان کی حمایت میں جلسے جلوس کرے گی آزاد کشمیر بھر میں قراردادوں کے ذریعے مودی سرکار کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کرنے والا قصائی مودی نے اب مقبوضہ کشمیر کا رخ کیا ہے اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے لیے دفعہ 370کا خاتمہ کر کے ایشیاء کے امن کو دائو پر لگا دیا ہے کیونکہ مسئلہ کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے بھارت نے اقوام متحڈہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کر رکھا ہے مگر بھارت انسانیت سوز مظالم ڈھانے کے باوجود 8لاکھ سے زائد فوج مقبوضہ کشمیر میں رکھنے کے باوجود کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں مکمل طور پرناکام ہو چکا ہے مودی سرکار نے ٹرمپ اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ملاقات کے بعد اپنے ناپاک عزائم کو ظاہر کیا ہے بھارت کے اس اقدام سے اب ایشیا کا امن خطرے میں پڑ چکا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کی وجہ سے بھارت کے ایسے جارہانہ اقدام کی وجہ سے کسی بھی وقت ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے اقوام متحدہ ، او آئی سی کو فی الفور بھارت کے جارحانہ اقدامات کا نوٹس لینا چاہیے اور دفعہ 370کو فی الفور بحال کرنا چاہیے بھارت مودی سرکار بوکھلاہٹ کے نتیجہ میں اب آزاد کشمیر میں کلسٹر ل بموں سے حملے کر رہا ہے ۔ آزاد کشمیر پاکستان کے عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں مقبوضہ کشمیر بھارتی غاصب افواج کا قبرستان ثابت ہو گا۔ امتیاز صدیقی

تازہ ترین خبریں