12:51 pm
  چیچڑوالے جانوروں پرمحکمہ لائیوسٹاک سے سپرے کروایا جائے،زبیر جرال

چیچڑوالے جانوروں پرمحکمہ لائیوسٹاک سے سپرے کروایا جائے،زبیر جرال

12:51 pm

چیچڑوالے جانوروں پرمحکمہ لائیوسٹاک سے سپرے کروایا جائے،زبیر جرال محکمہ اپنے دستیاب وسائل میں ہر ممکن سروسز مہیا کر رہا ہے،ایڈیشنل ڈائریکٹر انیمل ہیلتھ میرپور (نامہ نگار )ایڈیشنل ڈائریکٹر انیمل ہیلتھ /وٹرنری سروسزڈاکٹر محمد زبیر جرال نے عید الاضٰحی کے موقع پر بیرون آزاد کشمیر سے ضلع میرپور میں آنے والے تمام جانوروں کی چیکنگ کے لئے تما م انٹری پوائنٹس منگلا ، جاتلاں اور دھان گلی تحصیل ڈڈیال میں محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی جانب سے جانوروں کی مکمل سکرینگ کیلئے چیک پوسٹوں پر عملہ تعینات کر دیا گیا ہے جہاں جانوروں کی مکمل سکرینگ اور معائنہ کے بعد کانگو وائرس سے بچائو کیلئے سپر ے کی کارروائی مکمل کر تے ہوئے جانوروں کو آزاد کشمیر کی حدود میں داخلے کی اجازت دیجاتی ہے ۔ آمدہ جانوروں کی پڑتال کے بعد مکمل ریکارڈ کا اندراج بھی کیا جارہا ہے "CCHF"بیماری چیچڑیوں کے کاٹنے سے پھلتی ہے جو کہ ایک انتہائی مہلک مرض ہے مویشی پال حضرات سے گزارش ہے کہ وہ از خود بھی اپنے جانوروں میں چیچڑیوں کی موجودگی کی صورت میں فوری طور پر محکمہ لائیوسٹاک سے رابطہ کرتے ہوئے سپرئے کروائیں ۔ علاوہ ازیں عید الاضحی کے موقع پر ضلع بھر کی مویشی منڈیوں میں وٹرنری کیمپ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو کہ اپنی سروسز مہیا کر رہے ہیں ضلع کے وٹرنری آفیسران ڈاکٹر محمد نعیم کالس ، ڈاکٹر ثاقب شفیق ، ڈاکٹر مصباح الرسول ، ڈاکٹر امتیاز اور ڈاکٹر محب الرحمان بطور فوکل پرسن کانگووائرس سے بچائو کیلئے سپرئے اور حفاظتی اقدامات پر کام کر رہے ہیں ۔ محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ضلع میرپور وزیر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ چوہدری اسماعیل گجر کے ویژن کے مطابق اپنی سروسز مہیا کر رہا ہے ۔ جس سے جانوروں میں بیماریوں کے کنٹرول کے علاوہ کانگو وائرس سے بچائو کیلئے حفاظتی اقدامات کے طور پر سپرئے کر رہا ہے جس سے انسانی جانوں کو اس مرض سے محفوظ رکھا جاسکے ۔محکمہ لائیوسٹاک اپنے دستیاب وسائل میں ہر ممکن سروسز مہیا کر رہا ہے ۔ زبیر جرال

تازہ ترین خبریں