12:52 pm
  ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرپور میں خاتون جان کی بازی ہار گئی

ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرپور میں خاتون جان کی بازی ہار گئی

12:52 pm

ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرپور میں خاتون جان کی بازی ہار گئی واقعہ کی انکوائری کیلئے سینئر ڈاکٹرز اورمجسٹریٹ پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے،لواحقین میرپور(نامہ نگار) ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرپور میں خاتون جان کی بازی ہار گئی۔کامیاب پتے کے آپریشن کے بعد مریضہ کو وارڈ میں شفٹ کیارات درد ہونے پر نرسنگ سٹاف نے ڈاکٹر کی عدم موجودگی میں انجکشن لگایا جس سے مریضہ کی حالت بگڑ گئی ۔ مریضہ کے لواحقین نے صورتحال دیکھ کر ڈاکٹر کو بلایا لیکن ڈاکٹر بھی موجود نہ تھا اورفوری طبی امدادبھی نہ مل سکی جس کی وجہ سے مریضہ نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔ چھمب کی رہائشی مریضہ پتہ کے آپریشن کے لیے ہسپتال داخل ہوئی تھی ۔کامیاب آپریشن کے بعد مریضہ کو وارڈ میں شفٹ کر دیا گیارات کو نرس نے درد ہونے پر ڈاکٹر کی عدم موجودگی میں انجکشن لگایا جس سے مریضہ کی حالت بگڑ گئی اور موت واقع ہو گئی بدقسمتی سے کوئی ڈاکٹر اور تجربہ کار عملہ موقع پر موجود نہ تھا۔جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر آفتاب نے کہا کہ میری بیوی ڈاکٹر اور نرس کی غفلت سے موت کی وادی میں چلی گئی ہے ۔ہم نے بہت شور مچایا لیکن کوئی ہماری مدد کو نہ آیا ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر واقع کے بیس منٹ بعد پہنچے لیکن اس وقت میری بیوی مر چکی تھی ۔مرحومہ کے شوہر نے ایم ایس کو تحریری درخواست دی ہے جس میں اس واقعہ کی غیر جانبدار انکوائری کروانے کے لیے سینئر ڈاکٹرز اورمجسٹریٹ پر مشتمل کمیٹی بنانے کا کہا ہے۔ خاتون

تازہ ترین خبریں