12:53 pm
 تمام کشمیری  سیاسی قیادت متحد ہو کر کشمیر کا مقدمہ  لڑے، مشتاق چوہدری

تمام کشمیری سیاسی قیادت متحد ہو کر کشمیر کا مقدمہ لڑے، مشتاق چوہدری

12:53 pm

تمام کشمیری سیاسی قیادت متحد ہو کر کشمیر کا مقدمہ لڑے، مشتاق چوہدری پاکستان اپنی سفارتکاری کے ذریعے کشمیریوں کی پر امن جدوجہد کو مزید تیز کرے میرپور(نامہ نگار)کشمیر کی خصوصی آ ئینی حیثیت کو ختم کرنے سے نہ صرف کشمیر ی متاثر ہونگے بلکہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان ہولناک جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ جس سے پوری دنیا کا امن تباہ و برباد ہوجائے گا۔ ان خیالات کااظہار سابق جسٹس محمد مشتاق چوہدری ایڈووکیٹ نے اپنے چیمبر میں آئے ہوئے وکلاء اور سول سوسائٹی کے افراد سے کیا۔جن میں چوہدری صدیق ، مرز اامین بیگ ، چوہدری محمد وحید ،مدثر وڑائچ ، چوہدری محمد رزاق ، طاہرہ ایڈووکیٹ، سابق کونسلر چوہدری محمد ریاسست، سابق چیئرمین چوہدری محمد یٰسین چھٹہ شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کی وسیع پیمانے پر تباہی و بربادی ہوگی دونوں اطراف کے کشمیری بھارت کے ان مکروہ عزائم پر سراپا احتجاج ہیں بین الاقوامی اداروں اور ایٹمی ممالک کو اس بات کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ آج مودی سرکاری کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آ گیا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام کشمیری قیادت اور پاکستانی حکومت اور سیاسی قیادت متحد ہو کر کشمیر کا مقدمہ عالمی سطح پر موثر طریقے سے لڑیں اور پاکستان اپنی سفارتکاری تیز تر کر کے کشمیری جو گذشتہ ستر سالوں سے آزادی کی جدوجہد اپنی جانوں مالوں سے دے رہے ہیں پر امن جدوجہد کو اور تیز کریں۔ مقبوضہ کشمیر اندر سات لاکھ بھارتی افواج نہتے کشمیریوں کی زندگی کو جہنم بنائے ہوئے ہے۔ مودی کے تازہ غیر آئینی اقدامات سے کشمیریوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی بھونڈی ناپاک سازش ہے جسے کشمیری کی طور قبول نہیں کریں گے۔ مشتاق چوہدری

تازہ ترین خبریں