12:54 pm
 بھارت کی جانب سے تقسیم کشمیرہرگز قبول نہیں ،ظفر معروف

بھارت کی جانب سے تقسیم کشمیرہرگز قبول نہیں ،ظفر معروف

12:54 pm

بھارت کی جانب سے تقسیم کشمیرہرگز قبول نہیں ،ظفر معروف کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے میرپور(بیورورپورٹ)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راجہ ظفر معروف نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے کشمیر کی حیثیت ختم کرنے کی سازش ہر گز کامیاب نہیں ہونے دینگے تقسیم کشمیر کسی بھی صورت قبول نہیں ہے اقوام متحدہ میں کشمیر ایک متنازعہ مسئلہ کے طور پر آج بھی موجود ہے بھارتی اقدام عالمی برادری کے منہ پر طمانچہ ہے پاکستان کو اس حوالہ سے پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا ہوگا مسلح افواج پاکستان کی طرف سے کشمیریوں کے حمایت کے اعلان سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں کشمیری اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مودی سرکار کی طرف سے کشمیر کی حیثیت ختم کرنے پر اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری کبھی بھی بھارت کے اس فیصلے کو قبول نہیں کرینگے ریاست جموں وکشمیر ایک اکائی ہے کشمیری کسی بھی ایسے فیصلے کو قبول نہیں کرینگے جس سے کشمیر تقسیم ہو۔ ظفر معروف

تازہ ترین خبریں