12:55 pm
 پروفیسر  نصیر  آئندہ قانون ساز اسمبلی کیلئےعوامی جمہوری اتحاد کےامیدوار نامز د

پروفیسر نصیر آئندہ قانون ساز اسمبلی کیلئےعوامی جمہوری اتحاد کےامیدوار نامز د

12:55 pm

پروفیسر نصیر آئندہ قانون ساز اسمبلی کیلئےعوامی جمہوری اتحاد کےامیدوار نامز د ہم کسی صورت اپنی اصولی سیاست سے دستبردار نہیں ہوں گے، عارف ماگرے عباسپور (نمائندہ خصوصی ) عوامی جمہوری اتحاد نے پروفیسر محمد نصیر خان کوآئندہ قانون ساز اسمبلی کے لیے اپنا امیدوار نامز د کر دیا ہے اور ہر صورت میں اپنا تشخص قائم رکھتے ہوئے میدان میں اُترنے کا فیصلہ کیا ہے عوامی جمہوری اتحاد عباسپور کی مرکزی باڈی کا اعلان کرنل (ر) محمدعارف ماگرے چیئرمین پروفیسر محمدنصیر خان چیف آرگنائز ر اورشیخ لیاقت محمودجنرل سیکرٹری منتخب اس بات اعلان چیف آرگنائز رپروفیسر محمدنصیر خان نے ریسٹ ہاؤس عباسپورمیں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر عوامی جمہوری اتحادکے نومنتخب چیئرمین کرنل (ر) محمدعارف ماگرے ،چیف آرگنائز رمحمدنصیر خان نے بھی خطاب کیا ان رہنما ؤں نے مزیدکہاکہ ہم معاشرتی ناانصافی اورمیرٹ کی بالادستی اورغریب ومظلوم بے بس عوام کے حقوق کیلئے میدان میں اترے ہیں اس موقع پرچیئرمین کرنل (ر) عارف ماگرے نے دوٹوک اعلان کیا کہ ہمارے امیدوار پروفیسر محمدنصیر خان ہی ہوں گے اورہمارے بارے میں جو پروپیگنڈے اورافواہیں پھیلائی جارہی ہیں ہم اس کومسترد کرتے ہیں ہم کسی صورت اپنی اصولی سیاست سے دستبردار نہیں ہوں گے اورہم عوامی حقوق کی خاطرکسی کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے اس موقع پران رہنما ؤں نے اعلان کیا کہ دیگر مرکزی عہدیداران کااعلان بہت جلد ورکز اور جنرل کنونشن میں دیگر عہدیداران کافیصلہ ہوگا اس موقع پران رہنما ؤں نے بھارت کی طرف سے کشمیرکی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور370اور35A دفعہ کے خاتمے کو مسترد کرتے ہوئے کیاجہاد اورکشمیری کی مکمل آزادی کاوقت آگیا ہے اس موقع پر (ر) پرنسپل چوہدری لطیف فیضی ایڈووکیٹ اوردیگر درجنوں افراد بھی موجود تھے۔ پروفیسر نصیر

تازہ ترین خبریں