12:55 pm
رضائے الہیٰ  سے کاروبار عبادت بن جاتا ہے،ارشد محمود

رضائے الہیٰ سے کاروبار عبادت بن جاتا ہے،ارشد محمود

12:55 pm

رضائے الہیٰ سے کاروبار عبادت بن جاتا ہے،ارشد محمود معاشرے کی بہترین خدمت نادار عوام سےحسنِ اخلاق میں مضمر ہے،ڈی سی حویلی حویلی کہوٹہ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)معاشرے کی بہترین خدمت نادار اور مفلس عوام کے ساتھ حسنِ اخلاق ہے۔ کاروبار میں جب رضائے الہیٰ شامل ہو جائے ۔ تو عبادت بن جاتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر حویلی ارشد محمود اور ڈرگ انسپکٹر حویلی ضیا ء المحمود نےچنار ایڈوانس کمپیوٹرائزڈ کلینکل لیبارٹری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی بہترین خدمت نادار اور مفلس عوام کے ساتھ حسنِ اخلاق میں مضمر ہے۔ حویلی چونکہ پسماندہ علاقہ ہے اور عوام کی خدمت رضائے الہیٰ کے حصول کے لیے عوام کی خدمت کرے تو عبادت بن جاتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کہ صفائی کی طرف توجہ دیکر عوام الناس کو متوجہ کیا جا سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر حویلی نے وارث شیخ منتظم کلینکل لیبارٹری کے قیام پر مبارکباد دی ۔ عوام علاقہ نے جدید لیبارٹری کے قیام کو خوش آئین قرار دیا ہے۔ ارشد محمود

تازہ ترین خبریں