12:55 pm
آرٹیکل 370 اور 35Aکی منسوخی کو   کشمیری نہیں مانتے ، ڈپٹی کمشنر

آرٹیکل 370 اور 35Aکی منسوخی کو کشمیری نہیں مانتے ، ڈپٹی کمشنر

12:55 pm

آرٹیکل 370 اور 35Aکی منسوخی کو کشمیری نہیں مانتے ، ڈپٹی کمشنر وکلاء کو آزاد کشمیر بھر میں سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنا ہوگا، ڈسٹرکٹ بار حویلی حویلی کہوٹہ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)آرٹیکل 370 اور 35A کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حویلی ۔ انڈیا جو مرضی کر لے کشمیر کشمیریوں کا ہے۔ ڈسٹرکٹ سیشن جج حویلی ۔ پاکستان ایک وکیل نے بنایا تھا ۔ وکلاء موثر طریقے سے اس ظالماننہ اقدام سے دُنیا بھر کو آگاہ کرسکتے ہیں۔ ارشد محمود ڈپٹی کمشنر ۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حویلی نے بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 اور 35A کی غیرقانونی منسوخی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔ تمام بار ممبران نے سیاہ پٹیاں باند ھ کر بھارت کے اس گھناونے فعل کی شدید مذمت کی۔ اس سلسلہ میں ایک بھرپور مذمتی پروگرام ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حویلی میں منعقد ہوا۔ جس میں جملہ ججز صاحبان ، قاضی صاحبان ، ڈپٹی کمشنر حویلی راجہ ارشد محمود، ایس پی حویلی شوکت مرزا ، جملہ بار ممبران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حویلی راجہ محمد شکیل نے کہا کہ آرٹیکل 370 اور 35Aکی منسوخی کو ہم کشمیری کبھی نہیں مانتے اور نہ ہی آج تک بھارتی آئین کو کبھی تسلیم کیا ہے۔ بھارت ایل او سی کو بین الاقوامی سر حد بنانا چاہتا ہے۔ اس کا یہ دیوانہ پن ہے۔ اور یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔ ہم شدید الفاظ میں بھارت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔احتجاجی اجلاس میں راجہ جمشید کیانی ایڈووکیٹ، راجہ جاوید راٹھور ، جہانگیر راٹھور،شکیل راٹھور ، چوہدری شکور ، چوہدری غنضنفر ، ظفر اقبال،ضمیر ،راجہ صغیر ، اکرم کیانی، نذر گیلانی، شجاعت راٹھور، اللہ دین،راجہ جمیل راٹھور ، شیخ راشد ، شیخ شکیل ، اختر ، خواجہ ممتاز ، چوہدری فاروق گجر ، چوہدری خالد و دیگر شامل تھے۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر حویلی راجہ ارشد محمود نے کہا کہ پاکستان کو ایک وکیل نے بنایا تھا۔ وکلاء کو آزاد کشمیر بھر میں سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنا ہوگا۔ وکلاء منصف کا کردار ادا کر تے ہیں۔ اور حقوق دلواتے ہیں۔ کشمیریوں سے چھینا گیا حق اُن کو دلوائیں اُن کی آواز ہر فورم پر سنی جائے گی۔ اس احتجاجی پروگرام میں چوہدری اختر ایڈووکیٹ ، چوہدری محمد جمیل ایڈووکیٹ، چوہدر ی محمد لطیف ایڈووکیٹ، راجہ یاسر ایڈووکیٹ صدر بار ایسوسی ایشن نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ وکلاء تحریک آزاد ی کشمیر کو منطقی انجام تک پہچانے ۔ تقسیم کشمیر کی ہر سازش کو ناکام بنانے اور بھارت کے ہر اوچھے ہتھکنڈے کو ناکام بنانے میں اپنا کردا ر ادا کریں گے۔ کشمیری

تازہ ترین خبریں