12:56 pm
 تارکین وطن برطانیہ 15اگست کوبھارت کے خلاف احتجاج کرینگے ، راجہ جاوید

تارکین وطن برطانیہ 15اگست کوبھارت کے خلاف احتجاج کرینگے ، راجہ جاوید

12:56 pm

تارکین وطن برطانیہ 15اگست کوبھارت کے خلاف احتجاج کرینگے ،راجہ جاوید کشمیر کی موجودہ صوتحال پر اوورسیز ایم ایل اےکا آل پارٹیز کےاجلاس سے خطاب میرپور(نیوز ایجنسیاں)بڑا فیصلہ تارکین وطن برطانیہ نے بھارتی فیصلہ کے خلاف احتجاج کی کال دے دی کشمیر کی موجودہ صوتحال پر اورسز ایم ایل اے راجہ جاوید نے آل پارٹیز کا اجلاس منعقد کیا خواتین ومردوں کی شر کت ، جمعہ کو احتجاج اور15اگست کوبرطانیہ میں انڈیا کے دفتر کے سامنے احتجاج کی کال،کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی جائے گی تمام مکتبہ فکر کے افراد کو شر کت کی اپیل، کشمیر کے اندر تبدیلی لانے والے اعتماد کے بغیر فیصلہ قبول نہیں پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن بلقیس صابر راجہ نے کہا ہے کہ 370پرکشمیر کٹ مر سکتے ہیں مگر ظلم وستم برداشت نہیں کر سکتے اپنی ہی زمین سے نکالنے کی بھارتی کوشش مسترد کرتے ہیں آرٹیکل کا خاتمہ اور35آرٹیکل کا ڈرامہ رچا کر مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے صدارتی نظام کا نفاذ کر کے بھارتی سرکار نے خون کی ہولی کھیلنے جا رہی ہے عوام کے منشاء کے بغیر کئے گے فیصلہ کو قبول نہیں کرتے قائد اعظم محمد علی جناح کے قول کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پر قائم ہیں بھارتی حکومت کی جانب سے واد ی میںحالات خراب کر کے قتل عام کا بازار گرم کر دیا ہے خواتین مائوں بہنوں ،بیٹیوں نے جو قربانی تحریک آزادی کشمیر کیلئے دی رائیگاں نہیں جانے دیں گے مسلم لیگ ن خواتین ونگ بھارتی فیصلہ کو مسترد کرتی ہے مقبوضہ وادی کے مسلمانوں کو ان کا حق رائے دہی دیئے گے ایشاء میں امن کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا ،مسئلہ کشمیر ایک قوم کا مسئلہ ہے کشمیری پوری دنیا میں رہ کر مشن کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں مقبوضہ وادی اور بالخصوص ریاست جموں کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا ریاست جموں کشمیر کے تشخص کا سودا کرنے والے جان لیں آر پار کی کشمیری قوم یکجان ہیں بھارتی حکمرانوں کی کھلی کی چال کبھی کامیاب نہیں ہو گی کشمیری قوم ریاست جموں کشمیر کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے اس موقع پر دیگر رہنمائوں نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر کے تشخص پر بھارتی ڈاکہ کسی بھی صورت قبول نہیں کشمیریوں نے آزادی کے حصول کیلئے کئی دہائیوں سے جان کے نذرانے پیش کئے بھارتی سامراج کشمیری قوم کو غلام نہیں بنا سکتے دو قومی نظریہ کی بنیاد پر قائم پاکستان ہماری امنگوں کا ترجمان ہے بھارتی سامراج نے وادی میں نیا بل پیش کر کے ریاست جموں کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کی ناکام کوشش کی کشمیری قوم ایسے بل کو مسترد کرتے ہیں کشمیری قوم پاکستان کی خاطر کٹ مر رہے ہیں اقوام عالم مسئلہ کشمیر کو قراردادوں کے مطابق حل کروانے کیلئے کردارادا کرے ۔ راجہ جاوید

تازہ ترین خبریں