09:55 am
دنیا کی کوئی بھی طاقت کشمیری عوام کو جدا نہیں کرسکتی،فاروق قادری

دنیا کی کوئی بھی طاقت کشمیری عوام کو جدا نہیں کرسکتی،فاروق قادری

09:55 am

دنیا کی کوئی بھی طاقت کشمیری عوام کو جدا نہیں کرسکتی،فاروق قادری کشمیری مہاراجے کے 1947میں بھارت سے الحاق کا فیصلے اسکی نسلیں کوس رہی ہیں مظفرآباد(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنماء اور ٹریڈ ونگ کے چیئرمین فاروق قادری نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت ملت و احد کشمیری عوام کو جدا نہیں کرسکتی ۔ بھارت کا دفعہ 370ختم کرنا دو قومی نظریے اور کشمیریوں کے 1947میں الحاق پاکستان کے عظیم فیصلے کی صداقت ہے ۔ ہندو مسلم دو الگ الگ تہذیبیں ہیں جو کہ ہر لحاظ سے ایک دوسرے سے جدا ہیں ۔ یہی دو قومی نظریے کی بنیاد ہے جن لوگوں کے نزدیک 1947میں بھارت سے الحاق کا فیصلہ درست تھا انہیں آنے والی نسلیں اس فیصلے کو کوس رہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے دفعہ 370کو ختم کرنے اور کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کے بھارتی وزیراعظم کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پارلیمنٹ کے اس طرز عمل سے دنیا بھر میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے ۔ اب وقت آگیا ہے کہ کشمیرکی عوام کے شانہ بشانہ جہاد آزادی میں حصہ لے کر اس بزدل مکار دشمن سے اپنے مادر وطن کو آزاد کروایا جائے اور خونی لکیر جس کی نحوست آج تک شہ رگ پاکستان کے اوپر کھینچی ہوئی ہے اسے قدموں تلے روند دیا جائے ۔ آج بین الاقوامی قوتوں کا فریضہ ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرکے دنیا کو سنگین نتائج سے بچا لیں وگرنہ یہ خطرناک جنگ تمام دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی اور عالمی امن تباہی کا باعث بنے گا۔

تازہ ترین خبریں