10:01 am
 مسئلہ کشمیر  زندگی اور موت کا مسئلہ ہے،وجاہت حسین

مسئلہ کشمیر زندگی اور موت کا مسئلہ ہے،وجاہت حسین

10:01 am

مسئلہ کشمیر زندگی اور موت کا مسئلہ ہے،وجاہت حسین جمہوریت پسند قوقتوں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لینا چاہیے قادرآباد (نمائندہ اوصاف) سجادہ نشین دربار عالیہ سوہاوی شریف و ضلع مفتی باغ علامہ مفتی پیر سید وجاہت حسین شاہ سوہاوی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار پر امن حل کے لیے اقوام متحدہ سلامی کونسل ، او۔آئی۔سی، رابطہ عالم اسلقامی ایمنسٹی انٹرنیشنل ، یورپی یونین و دیگر عالمی اداروں جمہوریت آزادی پسند قوقتوں کو فی الفور مداخلت کر کے بھارت کی جارحیت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسسز کے انسانیت سوز مظالم کشمیریوں کے قتل عام کا فوری نوٹس لینا چاہیے مسئلہ کشمیر سوا کروڑ کشمیریوں کی آزادی ، زندگی اور موت کا مسئلہ ہے بھارت کبھی بھی مذاکرات اور امن کی زبان نہیں سمجھتا مودی عالمی دہشت گرد ہے گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کرنے کے بعد اب مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کرنے پر اتر آیا ہے اسے معلوم نہیں کہ مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر پاکستان کے مسلمان ایک ہیں اور یہ سب بلا تنخواہ بغیر وردی جہادی سوچ رکھنے والے مجاہدین ہیں اور اپنی مسلح افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج علماء کرام ، مشائخ عظام اور مختلف وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر الطاف چشتی، سید خضر علی ، مظفر حیات، قاری اورنگزیب، ابراہیم قادری، بشیر مصطفائی و دیگر نے بھی خطاب کیا مفتی سید وجاہت حسین نے کہا کہ پاکستان آزاد کشمیر مقبوضہ کشمیر کے تمام علماء مشائخ ، مکاتب، ،مسالک، تمام فروعی اختلافات ختم کر کے اس نازک مرحلے پر متحد و متفق ہیں 1947سے قبل کا جذبہ جہاد رکھتے ہیں مودی کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے پر عزم ہیں داخلی سیاسی سفارتی محازوں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان ایک اسلامی ایٹمی قوت ہے دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے کشمیر کی تحریک نقطہ عروج پر پہنچ چکی ہے ۔ بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے آزاد کشمیر میں کلسٹر بموں کے حملے بھارتی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہیں انشاء اللہ کملی والے کے غلام استحکام پاکستان کے لیے نظام مصطفی کے مکمل نفاذ کے لیے تحریک آزاد کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے رسم شبیری ادا کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں آزاد کشمیر تحریک آزاد کا بیس کیمپ ہے تمام مکاتب ، مسالک کے درمیان مکمل مذہبی ہم آہنگی اخوت، بھائی چارے کی عمدہ مثال موجود ہے ہم سب مل کر کشمیر کو بھارتی غنڈوں کا قبرستان بنا کر دم لیں گے ۔ ہمارے بزرگوں نے یہ خطہ جہاد کے نتیجہ مٰیں بھارت سے آزاد کروایا تھا شہدا کے وارث بھارت کی کسی بھی ممکنہ جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے خصوصی حیثیت ختم کرنے دفعہ 370کے خاتمے کی پر زور مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ انڈیا ، امریکہ ، اسرائیل تینوں مل کر ایشیاء کو جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں جو پوری دنیا کی تباہی کا باعث بنے گی۔

تازہ ترین خبریں