10:15 am
 بھارت نے  کشمیر پر اپنا حق کھو دیا ہے،واثق نذیر

بھارت نے کشمیر پر اپنا حق کھو دیا ہے،واثق نذیر

10:15 am

بھارت نے کشمیر پر اپنا حق کھو دیا ہے،واثق نذیر تحریک آزادی میں لاکھوں کشمیریوں کے لہو کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانےدینگے مظفرآباد(سٹی رپورٹر)سیاسی وسماجی شخصیت راجہ واثق نذیر نے کہا ہے کہ بھارت نے دفعہ 370 منسوخ کر کے کشمیر پر اپنا حق کھو دیا ہے۔تحریک آزادی کشمیر بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ذرا برابر بھی متاثر نہیں ہو گی۔بھارت جب کشمیریوں کو تحریص و دباو کے ذریعے کمزور نہیں کر سکا تو اس نے اپنا آخری آپشن استعمال کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف بڑے جرائم کا ارتکاب کیا ہے جن میں پیلٹ گن سے کشمیریوں کو اندھا بنانا بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا بھارت جتنا مرضی زور لگا لے وہ تحریک آزادی کشمیر کو دبا نہیں سکتا ہے۔انہوں نے کہا تحریک آزادی میں لاکھوں کشمیریوں کا لہو شامل ہے جسے کسی بھی صورت رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا بھارت نے دفعہ 370 ختم کر کے جو چال چلی ہے وہ الٹی ہو کر خود اس پر گرے گی اور اسے مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ ختم کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر مشکل وقت میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ <

تازہ ترین خبریں