10:45 am
علماء دین کی ذمہ داریاں دو چند ہوگئی ہیں،عبدالقادر ندیم

علماء دین کی ذمہ داریاں دو چند ہوگئی ہیں،عبدالقادر ندیم

10:45 am

علماء دین کی ذمہ داریاں دو گنی ہوگئی ہیں،عبدالقادر ندیم جمعیت اتحاد العلماءضلع پونچھ کا اجلاس، مولانا خالد محمود کو صدر نامزد کردیا گیا راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی)جمعیت اتحاد العلماء آزاد جموں کشمیر ضلع پونچھ کا اجلاس مرکزی صدر آزادکشمیر مولانا عبدالقادر ندیم کی زیر صدارت ادارہ علوم اسلامیہ کھڑک راولاکوٹ میں منعقد ہوا ۔ جس میں مولانا خالد محمود خان کو ضلع پونچھ اتحاد العلماکا صدر نامزد کیاگیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالقادر ندیم نے کہا کہ آج علماء دین کی ذمہ داریاں دو چند ہوگئی ہیں ، لادین تہذیب کی یلغار اور مادیت پرمبنی نظام تعلیم اور سیکولر ازم سے متاثر طبقے کی بالادستی نے آج مسلمان معاشروں کیلئے بے شمار مسائل جنم لیے ہیں جن کے خلاف بڑے پیمانے پر جدوجہد جید علماء دین کا فریضہ ہے اور ہندوستان کی کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے وہاں مزید ظلم و ستم اور بربریت کا راج قائم کرنا چاہتا ہے ۔کشمیر آزاد ہو کر واپس 1947کی طرح ریاست جموں کشمیر کی صورت میں دنیا میں اپنا بہترین مقام بنائے گا ، اجلاس سے قاری منیر ضیاء ، ناظم اعلی اتحاد العلماء اور دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا ۔

تازہ ترین خبریں