11:02 am
بھارت کشمیرسے اپنی فوج کا انخلاء کرے،حسین عباسی

بھارت کشمیرسے اپنی فوج کا انخلاء کرے،حسین عباسی

11:02 am

بھارت کشمیرسے اپنی فوج کا انخلاء کرے،حسین عباسی علماء کرام کو مقبوضہ کشمیر کیلئے دعائیہ تقریبات اور احتجاجی ریلیاں منعقد کروانے کی ہدایت کوٹلی ( سٹی رپورٹر ) سیکرٹری اوقاف ومذہبی امور، ڈی جی اوقاف، ناظم اوقاف مقصود حسین عباسی نے ضلع کوٹلی کے تمام خطباء و علماء کرام کو 9اگست بروز جمعہ کو مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور خصوصی دعائیہ تقریبات اور احتجاجی ریلیاں منعقد کروانے کی ہدایت کی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ علماء کرام عام عوام الناس کو یہ باور کروائے کہ مقبوضہ وادی میں ہمارے مسلمان بہن بھائی کرب میں مبتلاء آزادی کے متلاشی ہیں عالمی برادری کشمیر میں جاری ظلم و ستم کا نوٹس لے اور کشمیریوں کی آزادی کے لئے اپنا کردار ادا کرے ۔ بھارت فوری طور پر کشمیرسے اپنی فوج کا انخلاء کرے ۔ کشمیر ی قوم تاریخ کی بہادر ترین قوم ہے جس نے تن تنہا اور نہتا ہونے کے باوجود بھارتی فوج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور شہادتوں کے باوجود بھی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹی۔ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائیوں پر زندگی تنگ کر دی گئی ہے اور ان کی آزادی کو سلب کرنے کی کوشش میں ان کو گھروں میں محصور کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں