08:47 am
 راجہ ابوالخیر  کے بھا ئی کی شادی میں  راجہ ریاست و دیگر کی شرکت

راجہ ابوالخیر کے بھا ئی کی شادی میں راجہ ریاست و دیگر کی شرکت

08:47 am

راجہ ابوالخیر کے بھا ئی کی شادی میں راجہ ریاست و دیگر کی شرکت کوٹلی(سٹی رپورٹر)ٍمسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما راجہ ابوالخیر کے بھا ئی کی شادی کے موقع پر ولیمے کی تقریب میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ا میدوار اسمبلی راجہ ریاست خان ،مسلم لیگ کے انوسٹمنٹ بورڈ کے ڈاکٹر محمودالحسن،مسلم لیگ کے مرکزی رہنماراجہ افتحار خان ،راجہ آفتاب پوتا،پی پی پی رہنما چوہدری عقیل احمد،ڈ اکٹر عبدالشکور خان ،راجہ عبدالغفار،نوید اختر گوگا ادریس حیات،اظہر رزاق،سابق صدر سلطانیہ ویلفیر سوسایٔٹی راجہ آفتاب تھروچی ،متحرک نوجوان رہنما راجہ سعید گلپور،سماجی رہنما راجہ نویدخان کے علاوہ ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاست خان کا کہنا تھا کہ انڈیا نے کشمیر خصوصی حیثیت ختم کر کے اور نہتے لوگوں پر کلسٹر بموں کا استعمال کر کے دنیا کو بتا دیا ہے کہ وہ سب سے بڑا دہشت گرد ہے۔بھارت کشمیر پر قبضے کا جو خواب دیکھ رہا ہے وہ خواب خواب ہی رہے گا ۔ہماری مسلح افواج ہر قسم کی جا رحیت کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں ۔ہم کشمیری قوم بھارت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ بھارت کا کشمیر پر کوئی حق نہیں اور کشمیری قوم انڈیا کی بربادی کے لیے تیار ہیں تم نے کشمیر یوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی ناکام کو شش کی اس سے ساری قوم جاگ گئی ہے اور تمہارا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دیں گے۔

تازہ ترین خبریں