09:00 am
  کشمیریوں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، دلنواز  گردیزی

کشمیریوں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، دلنواز گردیزی

09:00 am

کشمیریوں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، دلنواز گردیزی بھارت نے کشمیر پر شب خون مار کر نیا اسرائیل بنانے کی کوشش کی ،وائس چانسلرجامعہ کوٹلی کوٹلی(سٹی رپورٹر)ٍجامعہ کوٹلی کے وائس چانسلر ڈاکٹر دلنواز احمد گردیزی نے بھارتی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اسے حماقت قرار دیا اور کہا کہ یہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے جس پر عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے. بھارت نے کشمیر پر شب خون مارا ہے اور یہاں نیا اسرائیل بنانے کی کوشش کی ہے ہم اپنے کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے.ان خیالات کا اظہار انہوں نےساتویں سنڈیکیٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. اجلاس میں ڈین مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد ساجد، ڈین سوشل سائنسسز و ہیومینٹیز پروفیسر ڈاکٹر محمد معروف خان، ڈین کمپیوٹنگ و انجینئرنگ ڈاکٹر افتخار احمد، ایکٹنگ ڈین سائنسسز ڈاکٹر ارشاد احمد، رجسٹرار ڈاکٹر فہیم غضنفر، ٹریثرر ڈاکٹر صباحت اکرم، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر افتخار احمد بٹ ، ڈاکٹر غلام نبی اور ڈاکٹر مدثر انور سواتی شامل تھے. اجلاس میں مختلف اُمور پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور اکثریتی معاملات کو منظور کرنے کیساتھ باقی معاملات کے فوری حل کرنے کیلئے کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔ اجلاس میں متفقہ طور پر بھارت کامقبوضہ کشمیر کے حوالے سے آرٹیکل 370 اور 35A کو خذف کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی, انہوں نے مزید کہا کہ اس خطے کو جنگ کی ہولناکیوں سے بچانے کیلیے عالمی اداروں کو چاہیے کہ بھارت پر سفارتی دباؤ ڈالے تاکہ وہ فل فور اس اقدام کو واپس لے اور کشمیر کی خصوصی حیثیت کو بحال کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کرائے. آخر میں انہوں نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا جس کے بعد اجلاس اختتام پذیر ہوا.

تازہ ترین خبریں