10:13 am
ہندوستان اوچھے ہتھکنڈ وں سے کشمیریوں کی آواز نہیں دبا  سکتا، طاہر انور

ہندوستان اوچھے ہتھکنڈ وں سے کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتا، طاہر انور

10:13 am

ہندوستان اوچھے ہتھکنڈ وں سے کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتا، طاہر انور آرٹیکل370 کا خاتمہ نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بھارت کے منہ پر طمانچہ ہے راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی)ہندوستان اوچھے ہتھکنڈ وں سے کشمیریوں کی آواز کو دبانہیں سکتا،آرٹیکل370 کا خاتمہ نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بھارت کے منہ پر ایک طمانچہ ہے بھارت کے اس اقدام کے بعد بھارت کا مکروہ چہر ہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ان خیالات کا جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما سردار طاہر انور خان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیروں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے لیکن اس کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ سرد نہیں کر سکا ہے، بھارت نیآ رٹیکل370کا خاتمہ کرکے اپنا آخری کارڈ بھی کھیل دیا ہے اب وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گئی انہوں نے عالمی برداری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے اس غیر آئینی اقدام کا نوٹس لیتے ہوئے اس کے خلاف کاروائی کریں اور جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین یسین ملک اور ان کے جو ساتھی اسیران سلاسل ہیں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا فی الفور خاتمہ کیا جائے۔

تازہ ترین خبریں