12:00 pm
  الامان فائونڈیشن غرباء کیلئے اجتماعی قربانی کرے گی،اعجاز گیلانی

الامان فائونڈیشن غرباء کیلئے اجتماعی قربانی کرے گی،اعجاز گیلانی

12:00 pm

الامان فائونڈیشن غرباء کیلئے اجتماعی قربانی کرے گی،اعجاز گیلانی قربانی کا اہتمام کرنے کا واحد مقصد اﷲ کی رضا اور مخلوق کی فلاح وبہبود ہے بھمبر (بیوروپورٹ) الامان فائونڈیشن ضلع بھمبر مختلف اضلاع اور دیہی علاقہ جات میں 30 سے زائد مویشیوں کی قربانی دے گا اور عید کے موقع پر غربا ء میں کپڑے اور اشیا خوردونوش تقسیم کرے گا ہر سال کی طرح اس دفعہ بھی آزادکشمیر کے مختلف اضلاع کے دیہی علاقہ جات میں اجتماعی قربانی برائے غرباء کے پروگرام کا انعقاد کرے گی ان خیالات کا اظہار سید اعجاز گیلانی چیئرمین الامان فائونڈیشن رجسٹرڈ نے گزشتہ روز چھپریاں کے مقام پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ عید الا ضٰحی پر قربانی کا اہتمام کرنے کا واحد مقصد اﷲ کی رضا اور مخلوق کی فلاح بہبود ہے اس راستے میں مشکلات اور مصائب آتے ہیں لیکن کامیاب لوگ وہی ہیں جو ان مشکلات کا ڈٹ کا مقابلہ کرتے ہیں قربانی حضر ت اسماعیل ؑ کا تصور کربلا میں امام علی مقام حسین ؓ نے مکمل کیا اس لیے میر ے نزدیگ اس شخص کو جینے کا حق نہیں جو دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کا عزم اور ہمت نہ رکھتا ہو ،عیدالاضحیٰ کے موقع پر غرباء میں کپڑے اور اشیا ء خوردنوش بھی تقسیم کریں گے اور عید کے فوری بعد محکمہ جنگلات سے ملکر ہر سال کی طرح شجر کاری مہم میں حصہ لیا جائے گا انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ خالصتاً فلاحی ادارہ ہے اس کے زیر انتظام زیر تعمیر مساجد اور غریب طلباء کے لیے بنائی جانے والی اکیڈمی میں بھرپور تعاون کریں ۔

تازہ ترین خبریں