12:04 pm
 دفعہ 370 اور 35A سے کشمیر کی حیثیت نہیں بدلی جاسکتی ،چوہدری اکرم

دفعہ 370 اور 35A سے کشمیر کی حیثیت نہیں بدلی جاسکتی ،چوہدری اکرم

12:04 pm

دفعہ 370 اور 35A سے کشمیر کی حیثیت نہیں بدلی جاسکتی ،چوہدری اکرم بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا بھمبر (بیورورپورٹ)صدر انجمن تاجران چوہدری محمد اکرم پپو جٹ مقدم نے کہا کہ اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری مسلمانوں پر بھارتی فوج کے مظالم کا فوری نوٹس لیں بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے دفعہ 370 اور 35A سے کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کی جاسکتی کشمیر کشمیریوں کا ہے دنیا کی کوئی طاقت اس کی حیثیت کشمیریوں کی مرضی کے بغیر اور ان کے حق خودرادایت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتی بھارت امریکہ کی ثالثی سے انکار کرکے امن عمل تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے مقبوضہ کشمیر اور کنٹرول لائن آزادکشمیر کی شہری آبادی کو گولیوں اور کھلونا بموں کو نشانہ بنا رہا ہے جو کہ سراسر ظلم ہے حکومت پاکستان، حکومت آزاد کشمیر اور پاک فوج سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ لائن آف کنٹرول توڑنے کا اعلان کرے انشاء اللہ ہم لبیک کہتے ہوئے کنٹرول لائن عبور کر کے اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں سے جا ملیں گے انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ تقریروں اور ریلیوں سے کام نہیں چلے گا بلکہ عملی طور پر میدان میں نکلنا ہو گا اور بھارت سے حقیقی آزادی حاصل کرنا ہو گی بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات اور تجارت کو ختم کرنا حکومت کا احسن اقدام ہے اس سے کشمیر یوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ۔

تازہ ترین خبریں