12:09 pm
 کشمیر کے لوگ بھارت سے نفرت کرتے ہیں،عطاء الرحٰمن

کشمیر کے لوگ بھارت سے نفرت کرتے ہیں،عطاء الرحٰمن

12:09 pm

کشمیر کے لوگ بھارت سے نفرت کرتے ہیں،عطاء الرحٰمن بھارتی حکمران مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتے ہیں بھمبر (بیورورپورٹ) جماعت اسلامی بھمبر شہر کے امیر ڈاکٹر عطاء الرحٰمن نے کہا ہے بھارتی حکمران اپنے آئین میں ترمیم کرکے اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتے ہیں جس کا عالمی اداروں کو نوٹس لینا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یکجہتی کشمیر مارچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کے ایسے ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی دینے والی نہیں کشمیر کے لوگ بھارت سے نفرت کرتے ہیں انڈین حکمرانوں کے ایسے اقدامات سے تحریک آزادی مزید زور پکڑ ے گی انہوں نے حکومت پاکستان اور حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ موجود ہ حالات میں قوم کو اعتماد میں لے کر جاندار لالحہ عمل طے کریں تاکہ آزادی کے لیے برسر پیکار کشمیر ی قوم نہتے جذبے سے بھارتی ایوانوں میں کھلبلی مچا سکیں۔

تازہ ترین خبریں