12:45 pm
 بھارت مقبوضہ کشمیر میں بے انتہا ظلم کررہا ہے،سردا ر  حماد

بھارت مقبوضہ کشمیر میں بے انتہا ظلم کررہا ہے،سردا ر حماد

12:45 pm

بھارت مقبوضہ کشمیر میں بے انتہا ظلم کررہا ہے،سردا ر حماد راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی )راولاکوٹ کی قریبی یونین کونسل ہورنہ میرہ (پوٹھیر) سے تعلق رکھنے والے سردا ر محمد حماد خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیر ی مسلمانوں پر بے انتہا ظلم کررہا ہے ، بے گناہ نوجوانوں کو گھروں سے نکا ل کر قتل کیاجارہا ہے ، خواتین کی عصمت دری کی جارہی ہے ، بچوں کو یتیم کیاجارہا ہے ، پی ایچ ڈی سکالرز کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر قتل کیاجارہا ہے ۔370اے اور 35اے ختم کر کے کشمیر کی حیثیت ختم کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ مقبوضہ کشمیر میں غیر مقامی لوگوں کو آباد کر کے وہاں کے وسائل پر قبضہ کرنے کی پلاننگ کی جارہی ہے ۔کنٹرول لائن پر آئے روز فائرنگ کر کے بے گناہ کشمیر یوں کو شہید کیاجارہا ہے ان کے گھروں کو تباہ کیاجارہا ہے ۔انہو ںنے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ بے گناہ کشمیر یوں کے قتل عام کا نوٹس لے اور بھارت کو پابند کرے کہ وہ کشمیر یوں کو ان کا بنیادی حق استصوب رائے کا حق دے اور کشمیر یوں پر ڈھائے جانے والا ظلم وستم بند کرے ۔

تازہ ترین خبریں