09:45 am
 کشمیر ی کسی بھی صورت ریاست کی تقسیم کو نہیں مانیں گے،سردار اصغر

کشمیر ی کسی بھی صورت ریاست کی تقسیم کو نہیں مانیں گے،سردار اصغر

09:45 am

کشمیر ی کسی بھی صورت ریاست کی تقسیم کو نہیں مانیں گے،سردار اصغر مودی حکومت کا دفع 370اور 35Aکا خاتمہ کرنا جمہوریت کے قتل عام کے مترادف ہے راولاکوٹ ( نمائندہ خصوصی)مودی حکومت کا دفع 370اور 35Aکا خاتمہ کرنا ریاست جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ، انسانیت اور جمہوریت کا قتل ہے۔ اس ظلم اور ناانصافی کے خلاف پوری قوم سراپا احتجاج ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے مرکز ی مجلس عامہ کے ممبر سردار محمد اصغر خان نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے آزادی کے لیے لاکھوں قربانیاں دی ہیں اور یہ قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ کشمیر ی کسی بھی صورت ریاست کی تقسیم کو نہیں مانتے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے حریت قیادت کو جیل میں بند کر کے اور کشمیر میں کرفیو لگا کر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں تمام ذرائی ابلاغ، انٹرنیٹ سروس اور لینڈ لائن نمبر بند ہیں اور لاکھوں کی تعدا د میں فوج تعینات کر کہ خوف و ہراس پھلایا جا رہا ہے۔ کشمیر کی موجو دہ صورت حال پر اقوم متحدہ کو فوری طور پر اجلاس بلانا چاہیے ۔ پاکستان کی موجودہ ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے بھی کشمیر یوں کو بہت نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔بھارت کی یہ بھول ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کشمیر کو دبانے میں کامیاب ہو جائے گا ۔کشمیری ہندوستان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے ۔کشمیریوں کی تحریک آزاد ی کامیاب ہوکر رہے گی اور ایک دن آئے گا جب کشمیری آزاد ی حاصل کر کے رہیں گے۔

تازہ ترین خبریں