11:01 am
    گول میز کانفرنس 15 اگست کو ہوگی،یوم دارلجہادمیموریل کانفرنس

گول میز کانفرنس 15 اگست کو ہوگی،یوم دارلجہادمیموریل کانفرنس

11:01 am

گول میز کانفرنس 15 اگست کو ہوگی،یوم دارلجہادمیموریل کانفرنس راولاکوٹ ( نمائندہ خصوصی)یوم دارلجہاد(اعلان بغاوت)1947میموریل کانفرنس کے زیر اہتمام کشمیر کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر 15 اگست کو بوقت تین بجے تمام سیاسی ،مذہبی تنظیموں کے عہدیداران سول سوسائٹی کے قائدین پر مشتمل گول میز کانفرنس منعقد کی جائے گی،پندرہ اگست1947کو دارلجہاد (سیاسی ٹیکری) غازیوں و شہیدوں کی سر زمین پونچھ اعلان بغاوت کیا گیاتھا غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی قیادت میں دارلجہاد (سیاسی ٹیکری) سے اعلان بغاوت بلندکیا تھا جس کے نتیجہ میں یہ خطہ آزاد کشمیر آزاد ہوا تھا، موجود وقت میں جب مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حثیت کا خاتمہ کرکے جبراً مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کر لیا ہے پھر ضرورت اس امر کی ہے کہ 15اگست1947کی طرح ایک مرتبہ پھر یہاں سے اعلان بغاوت بلند کیا جائے۔

تازہ ترین خبریں