11:01 am
  مقبوضہ کشمیر کی موجود ہ صورت حال انتہائی تشویشناک ہے، سردار ذوالفقار

مقبوضہ کشمیر کی موجود ہ صورت حال انتہائی تشویشناک ہے، سردار ذوالفقار

11:01 am

مقبوضہ کشمیر کی موجود ہ صورت حال انتہائی تشویشناک ہے، سردار ذوالفقار مودی سرکار نے آرٹیکل370کا خاتمہ کرکے انسانیت اور جمہوریت کا قتل کیا ہے راولاکوٹ ( نمائندہ خصوصی)راولاکوٹ کے گائوں چھپڑابن سے تعلق رکھنے والے سردار ذوالفقار بنارس (حال مقیم عراق ) نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی موجود ہ صورت حال انتہائی تشویشناک ہے، مودی سرکار نے آرٹیکل370کا خاتمہ کرکے نہ صرف کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے بلکہ انسانیت اور جمہوریت کا قتل کیا ہے، کشمیری مودی سرکار کے اس اقدام کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گئے، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے تحریک آزادی کے لیے بے شمار قربانیاں دیں ہیں انہیں اس طرح کے اوچھے ہیتکھنڈوں سے دبایا نہیں جا سکتا ہے مودی کے اس اقدام کی وجہ سے مسئلہ کشمیر میں ایک نئی روح پیدا ہو گی اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری کی آزادی کی فضا میں سانس لیں گئے انہوں نے صدر آزاد کشمیر و دیگر کشمیری قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کا عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اپنادارکر دار بھرپور انداز میں اد اکریں تاکہ مودی سرکارکا مکروہ چہرہ عالمی برداری کے سامنے بے نقاب کیا جا سکے۔، انہوں نے عالمی بردار سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم کو نوٹس لیتے ہوئے کشمیریوں کی نسل کشی بند کروائیں۔

تازہ ترین خبریں