11:20 am
  کشمیریوں کو فیصلہ کن جدوجہد پر کمر بستہ ہونا پڑے گا، منصور عالم

کشمیریوں کو فیصلہ کن جدوجہد پر کمر بستہ ہونا پڑے گا، منصور عالم

11:20 am

کشمیریوں کو فیصلہ کن جدوجہد پر کمر بستہ ہونا پڑے گا، منصور عالم جنگیں اسلحہ کی طاقت سے نہیں لڑی جاتیں بلکہ جذبے سے جیتی جاتی ہیں مظفرآباد(سٹاف رپورٹر) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد سردار عتیق احمد خان نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں آل پارٹیز کانفرنس میں سیز فائر لائن توڑنے کی تجویز دے کر آر پار کے کشمیریوں کو فیصلہ کن جدوجہد پر کمر بستہ ہونا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہارمسلم کانفرنس کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر منصور عالم قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کا تحریک آزادی کشمیر کیلئے تاریخی کردار ہے جسے تاریخ فراموش نہیں کرسکتی ۔ مسلم کانفرنس کے ہر کارکن کو قربانی کیلئے تیار رہنا ہوگا۔ جنگیں اسلحہ کی طاقت سے نہیں لڑی جاتیں بلکہ جذبے اور حکمت عملی سے بڑے سے بڑے دشمن کو شکست دی جاسکتی ہے ۔ روس جیسے سپر پاور کو افغانستان سے شکست کھانی پڑی اور سپر پاور امریکہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہے۔ بھارت گزشتہ دہائیوں سے کشمیرکی تحریک آزادی کو کچلنے کیلئے طاقت کا ہر حربہ استعمال کرچکا ہے ۔اس نے کشمیریوں کی املاک اور حق ملکیت پر غاصبانہ قبضے کرنے کی احمقانہ غلطی کی جو اسے مہنگی پڑے گی ۔ مسلمانوں کے ساتھ کلمہ کی طاقت ہے دنیا کی کوئی طاقت اسلام اور مسلمانوں پر غالب نہیں آسکتی۔

تازہ ترین خبریں