11:20 am
  افواج پاکستان بھارتی فوج کے حصار کو ختم کرائے،عقیل الرحمٰن

افواج پاکستان بھارتی فوج کے حصار کو ختم کرائے،عقیل الرحمٰن

11:20 am

افواج پاکستان بھارتی فوج کے حصار کو ختم کرائے،عقیل الرحمٰن حکومت پاکستان کشمیریوں کو بھارتی درندوں سے آزاد کرائے، نائب امیر جماعت اسلامی مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)اب وقت آن پہنچا ہے کہ حکومت پاکستان اور افواج پاکستان بھارتی فوج کے حصار کو ختم کرائے اور کشمیریوں کو بھارتی درندوں سے آزاد کرائے۔انہوں نے کہا کہ آخری حد تک جانے کا وقت آچکا ہے ابھی نہیں تو پھر کبھی نہیں کی بناء پر حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر اپنا کردار ادا کرتے،محض زبانی جمع خرچ قراردادیں پاس کرنے اور کالیاں پٹیاں باندھنے سے انڈیا کو صحت پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر ہمارے بھائیوں کی عزت جان دائو پر ہے،اگر ہم اسی لت و لعل کی پالیسی پر رہے تو کوئی بھی بڑا حادثہ ہو سکتا ہے جس میں ہزاروں لاکھوں جانیں ضائع ہو سکتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر شیخ عقیل الرحمن ایڈووکیٹ نے کومی کوٹ کے مقام پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر امیر ضلع سید ارشد بخاری،قاضی شاہد حمید،راجہ ممتاز اور دیگر مقامی افراد نے بھی خطاب کیا۔ضرورت اس امر کی ہے کہ پوری قوم ایک پیج پر آجائے اور بھارت درندہ صفت اواج سے آزاد کرائے۔چند دن کی خاموشی کے بعد حکومت اور اپوزیشن آپس میں گتھم گتھا نہ ہوں اور جلتے کشمیر کو چھوڑ کر مفادات کی جنگ شروع کر دی ہے جس سے کشمیری سخت مایوس ہوئے ہیں۔یہ وقت آپس میں لڑنے کا نہیں بلکہ کشمیریوں کی آواز بننے کا وقت ہے،اس وقت ہم نے اپنا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کو اگر آزاد نہیں کروایا تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی اور اللہ تعالیٰ بھی ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گا۔کشمیر کا حل جہاد میں ہے ہم یہ توقع رکھیں گے کہ دنیا اٹھے گی عالم اسلام جاگے گا اور انڈیا بھاگے گا تو یہ خواب خیالی ہو گا،اللہ پر بھروسہ کر کے ہمیں میدان میں نکلنا ہو گا،بزدل بھارت سے کشمیر آزاد کروانا ہو گا،بھارت ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتا اور کشمیر سے دم دبا کر بھاگ جائے گا۔

تازہ ترین خبریں