11:21 am
 بھارتی اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر  کی کھلی خلاف ورزی ہے، خورشید  کیانی

بھارتی اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے، خورشید کیانی

11:21 am

بھارتی اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے، خورشید کیانی دفعہ 370 اور 35 اے کا خاتمہ کشمیری تشخص کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے مظفر آباد(سٹاف رپورٹر) بھارت نے دفعہ 370 اور 35 اے ختم کر کے کشمیری تشخص کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے وہ عالمی امن کو تہہ و بالا کرنے کے مترادف ہے ‘ بھارتی اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے ‘ کشمیری قوم پاکستان کے دفاع اور تکمیل کی طویل جنگ لڑنے میں مصروف ہے ‘ حکومت پاکستان شملہ معاہدے کو بھارت کے منہ پر دے مارے ‘ پوری کشمیری قوم کا بچہ بچہ افواج پاکستان کی پشت پر کھڑا ہے خون کے آخری قطرہ تک وحدت کشمیر اور آزادی کشمیر کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے ‘ ان خیالات کا اظہار سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل خورشید حسین کیانی نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ‘ انہوں نے کہا کہ اب نعروں کا وقت گزر چکا ہے ‘ قوم جہاد کیلئے تیار ہے ‘ سپہ سالار پاکستان کے اشارہ آبرو پر کٹ مرنے کیلئے تیار ہیں ‘ پاکستان و آزادکشمیر کے چپے چپے پر پاک فوج قدم بڑھائو ہم تمہارے ساتھ ہیں ‘ کشمیر بنے گا پاکستان کے فلگ شگاف نعرے اس بات کا ثبوت ہیں کہ قوم جذبہ ایمانی سے سرشار ہے ۔

تازہ ترین خبریں