11:21 am
 ریڈفاونڈیشن ہائی سکول گہل کومی کوٹ کے شاندار نتائج

ریڈفاونڈیشن ہائی سکول گہل کومی کوٹ کے شاندار نتائج

11:21 am

ریڈفاونڈیشن ہائی سکول گہل کومی کوٹ کے شاندار نتائج مظفرآباد(سٹی رپورٹر)ریڈفاونڈیشن ہائی سکول گہل کومی کوٹ نے میرپور بورڈ میں جماعت نہم کے امتحانات میں 100 فیصد رزلٹ کا تسلسل برقرا ررکھا ۔ ریڈ فاونڈیشن ہائی سکول گہل نے2018-19؁ء کے امتحانات میں نویں جماعت کی طالبات نے شاندار نمبر حاصل کیے ۔ندا حفیظ نے ٹوٹل 505نمبرات میں سے 464،ایشاء نصیر 459،پارسا ذوالفقار 449،سارہ طارق 422،مومنہ محمود 432،پاکیزہ اسد 425،ھزا پرویز 426،ارسہ مقصود 422،خنسہ امجد 394،عروج ریاض 393،کشمالہ ممتاز 388،اقصیٰ ریاض 382،تحریم شفیق 380،فریحہ غفور 334،ارج نسیم 331،عالیہ عباس 311،کنزہ سفیرنے 310نمبر حاصل کیے ۔ادارہ کا مجموعی رزلٹ سو فیصد رہا ۔کامیاب ہونے والی طالبات کا کہناتھا کہ اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعائوں کی بدولت اللہ نے ہمیں اس کامیابی سے نوازا ہے ۔عوام علاقہ نے ریڈ فائونڈیشن ہائی سکول گہل کومی کوٹ کے شاندار نتائج پر پرنسپل اور سٹاف کو مبارکباد دی ۔

تازہ ترین خبریں