11:21 am
 سردار عتیق کا حاجی خانی زمان عباسی کی وفات پر اظہار تعزیت

سردار عتیق کا حاجی خانی زمان عباسی کی وفات پر اظہار تعزیت

11:21 am

سردار عتیق کا حاجی خانی زمان عباسی کی وفات پر اظہار تعزیت مظفرآباد(سٹی رپورٹر)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے مسلم کانفرنسی کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر یاسین عباسی کے والدمجاہد اول کے دیرینہ ساتھی حاجی خانی زمان عباسی کی وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم خانی زمان مسلم کانفرنس کا قیمتی سرمایہ تھے ۔ ان کی وفات سے جماعت ایک مخلص کارکن سے محروم ہوگئی ۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہوسکتا۔ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

تازہ ترین خبریں