11:21 am
 انجمن محبان مصطٰفیؐ  کی نومنتخب کابینہ کا پہلا   اجلاس طلب

انجمن محبان مصطٰفیؐ کی نومنتخب کابینہ کا پہلا اجلاس طلب

11:21 am

انجمن محبان مصطٰفیؐ کی نومنتخب کابینہ کا پہلا اجلاس طلب مظفرآباد(سٹی رپورٹر)انجمن محبان مصطفی ﷺ کی نومنتخب کابینہ کا پہلا باضابطہ اجلاس ‘سالانہ محفل نعت کے انعقاد اور تیاریوں سمیت تنظیمی ڈھانچے اور کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بحث ‘ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر میاں محمد شفیق جھاگوی نے کی جبکہ اجلاس کی کارروائی کا آغاز جنرل سیکرٹری راجہ تنویر مجید نے کیا ‘ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 16سالانہ محفل نعت مورخہ یکم ستمبر 2019ء بروز اتوار کو ہوگی ‘ محفل نعت میں الحاج علامہ مولانا محمد اجمل رضا قادری کا خصوصی خطاب ہو گا اور ثناء خوان مصطفی مہمان نعت خوان محمود الحسن اشرفی ہوںگے ‘اجلاس میں نومنتخب عہدیداران کو ان کی زمہ داریاں تفویض کی گئیں اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے بحث کی گئی اجلاس میں ‘ سینئر نائب صدر فائز اعوان ، نائب صدر اعجاز اعوان ، چیف آرگنائزر زبیر احمد چغتائی ، ڈپٹی چیف آرگنائزر سدھیر اعوان ، سیکرٹری مالیات خواجہ فاروق ، ڈپٹی سیکرٹری مالیات ملک عاصم اعوان ، سیکرٹری اطلاعات محمد شبیر کشمیری ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالقیوم درانی ،سیکرٹری امور نوجوانان نوید لون ، سیکرٹری تنظیمی و انتظامی امور راجہ عمران نے شرکت کی ‘ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر میاں محمد شفیق جھاگوی نے کہا کہ کشمیر کے مسلمانوں پر اس وقت کڑا وقت ہے ہمیں ان کے ساتھ ہر فورم پر یکجہتی کا اظہار کرنا چاہئے ‘ مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات میں مضمر ہے ۔

تازہ ترین خبریں